1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تمام مسیحی پاکستانیوں کو انکی عید بھت بہت مبارک ہو

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از ایم اے رضا, ‏25 دسمبر 2012۔

  1. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    کل رات مجھے بارہ بج کر ایک منٹ پر میری بہت ہونہار اور پیاری سٹوڈنٹ سینتیھا روبن نے میری کرسمس Sir happy merry cristmas اور سر جی آپکو اور ہم سب کو قائد اعظم کا جنم دن بھی مبارک ہو
    sender ST Senthia Robin
    کا پیغام بھیجا
    میں اس وقت سیاست نہین ریاست بچائو کے تناظر میں پاکستان لا جرنل سے اور پاکستان پینل کوڈ PPC سے آئین پاکستان کو مطالعہ کر رہا تھا مگر مجھے شارٹ ٹیکسٹ میسج کے بعد مطالعہ کا موضوع تبدیل کرنا پڑا اور یہ ضروری بھی تھا پاکستان کے اندر مسیح برادری وہ برادری ہے جس نے جب پاکستان کو سپورٹ کیا تو مقصد فقط پاکستان تھا اور یہی بات ہے کہ پاکستان کی اس مسیحی برادری کو ہمیشہ اور ہر جگہ اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا سوائے ایک کے، عالمی سماجی ،سیاسی ،سفیر امن و اعتدال یعنی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے جو امت مسلمہ کی واحد عالمی شخصیت ہیں جن پر مشرق میں بھارت اور جاپان سے لے کر مغرب مین کینیڈا اور مروکو(مراکش(اور ناروے تک اعتماد کیا جاتا ہے اور انکو عالمی امن کا نمائندہ تصور کیا جاتا ہے جب ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے پاکستان کی تمام اقلیتوں کو اکٹھا کر کے پاکستان بچانے کی دعوت دی تو جس اقلیت نے سب سے زیادہ اس بات پر لبیک یعنی یس YES کیا وہ یہی ہمارے مسیحی پاکستانی تھے اور یہ اس بات کا ثبوت تھا کہ کل 1947 میں ایم اے جناح نے پر امن ریاست بنانے کے لئے دعوت دی تو اسی اقلیت نے سب سے زیادہ ساتھ دیا اور آج جب ڈاکٹر صاحب نے ریاست بچانے کی بات کی تب بھی یہ اقلییت ان کے ساتھ ہے اس سے دو باتیں مجھے سمجھ آتی ہیں ایک تو یہ کہ ڈاکٹر طاہر القادری قائد اعظم کی سیاست اور ریاست بچانا چہتے ہیں اور دوسری بات یہ کہ ڈاکٹر طاہر القادری قائد اعظم کے خطوط پر اس ریاست کی اقلیتوں مکمل طور پر وہی تحفظ دینا چاہتے ہیں جو قائد اعظم نے وعدہ کیا تھا ان اقلیتوں سے وقت آب تبدیلی پیدا کر رہا ہے تو ہمیں اسکا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ہمارا بھی نام بچے ورنہ پاکستان بنتے وقت بھی جن لوگوں نے روڑے اٹکائے اور رکاوٹیں پیدا کی آج بھی وہ گمنام ہیں اور نام انہی کا ہے جن لوگوں نے اس ریاست کے لئے قربانیاں دیں مین آخر میں دوبارہ اپنی ملک کے مسیحی پاکستاینوں کو عید مبارک کہتا ہوں اور پوری پاکستانی قوم کو ایم اے جناح کی سالگرہ کا دن بھی مبارک ہو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں