1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تلاوت قرآن پاک کی اہمیت

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از ؐمحمد آصف, ‏8 اگست 2018۔

  1. ؐمحمد آصف
    آف لائن

    ؐمحمد آصف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جولائی 2018
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ملک کا جھنڈا:
    تلاوت قرآن کریم

    قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے ، اس کی تعلیمات تو دنیا وآخرت کی فلاح کی ضامن ہیں ہی ۔ لیکن اس کے ایک ایک لفظ میں نور ہے اور اس کی محض تلاوت بھی موجب ثواب اور باعث خیرو برکت ہے۔
    حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آںحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا :جو شخص اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھے اس کو ایک نیکی ملے گی اور یہ ایک نیکی دو نیکیوں کے برابر ہے ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے ، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔
    اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص صرف الم تلاوت کرے تو صرف اتنی تلاوت سے بھی اس کے نامہ اعمال میں تیس نیکیوں کا اضافہ ہو جاتاہے۔ اور اسی حدیث یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ ثواب بے سمجھے پڑھنے پر بھی ملتا ہے ۔ کیونکہ الم ایک ایسا لفظ ہے جس کے معنی کوئی نہیں جانتا ۔ نہ اس کا صحیح مفہوم سمجھنے کا کوئی امکان ہے (کیونکہ یہ حروف مقطعات میں سے ہیں جو متشابہات میں داخل ہیں ، اور ان کے معنی کو نہیں جانتا)
    آنحضرت ﷺ نے ان حروف کی مثال دے کر یہ بھی واضع فرمایا دیا کہ تلاوت قرآن کا یہ ثواب معنی سمجھنے پر موقوف نہیں ہے بلکہ بے سمجھے تلاوت تلاوت پر بھی ثواب ملتا ہے ۔
    غرض جب صرف الم پڑھنے پر تیس نیکیاں حاصل ہوئیں تو قرآن کریم کا ایک رکوع یا ایک سورت پڑھنے سے کتنا اجروثواب حاصل ہوگا؟
    اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ ہر روز صبح کو دوسرے کاموں میں مشغول ہونے سے پہلے قرآن کریم کی کچھ نہ کچھ تلاوت کا معمول بنائے ۔ اگر زیادہ نہ پڑھ سکے تو پاؤ پارہ اور اتنا بھی ممکن نہ ہو تو کم از کم ایک رکوع ہی پڑھ لیا کرے تو ہر روز اس کے نامہ اعمال میں سینکڑوں نیکیوں کا اضافہ ہوتا رہے گا ۔ اسی طرح ہر مسلمان کو چاہیے کہ قرآن کریم کی کچھ سورتیں زبانی یاد کرلے تاکہ جب موقع ملے قرآن کریم کھولے بغیر بھی وہ زبانی تلاوت کر سکے اور اس طرح چلتے پھرتے بھی اپنے نامہ اعمال میں نیکیوں کا اضافہ کر سکے۔

    Your Message
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں