1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تقویٰ کے مراتب

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏25 جنوری 2019۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امام محمد غزالی ’’ تقویٰ ‘‘کی مزید تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں،تقویٰ کے تین مراتب ہیں ۔
    شرک سے بچنا،
    بدعت سے بچنا
    گناہوں سے بچنا۔
    اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہ تینوں مرتبے ایک آیت میں بیان فرمادئیے ،
    ’’ان لوگوں پر کوئی گناہ نہیں اس میں جو انھوں نے کھایا جبکہ وہ تقویٰ اختیار کریں ،ایمان لائیں اور اعمال صالحہ بجالایںپھر تقویٰ اختیار کریںاور ایمان لائیںپھر تقویٰ اختیار کریںاوراحسان کی راہ اختیار کریں‘‘۔
    اس آیہ مبارکہ میں پہلے تقویٰ سے مراد ہے ، شرک سے پرہیز کرنا اورایمان سے توحید مراد ہے۔
    دوسرے سے بدعت سے اجتناب اور اس کے مقابل ایمان سے صحیح اسلامی عقائد ونظریات کا اقرار و اعتراف اور پیروی سنت مراد ہے۔
    اور تیسرے تقویٰ سے مراد ہے صغیرہ گناہوں سے بچنا اور اس کے مقابل احسان سے طاعت اور استقامت مراد ہے۔
    اس وضاحت سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ اس آیت میں تقویٰ کے تینوں درجے بیان کردیے گئے ہیں،یعنی مرتبہ ایمان ،مرتبہ سنت اور اطاعتِ خداوندی پر استقامت ۔
    تقویٰ کا ایک اور معنی بھی ہے اور یہ معنی نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کی ایک مشہور حدیث مبارکہ میںمروی ہے ۔
    ’’متقیوں کو متقی اس لئے کہا گیا ہے کہ انھوں نے اس کام کو بھی ترک کردیا جس میں شرعاً کوئی حرج نہیں، یہ احتیاط کرتے ہوئے کہ اس (رخصت)کے ذریعہ سے وہ ایسے کام میں نہ پڑجائیںجس میں حرج اورگناہ ہو‘‘۔
    مناسب محسوس ہوتا ہے کہ حدیث پاک میں تقویٰ کے وارد شدہ معنی اور علماء کرام کی بیان کردہ تشریح کو جمع کردیا جائے تاکہ تقویٰ کے مکمل اورپورے معنی بیان ہوجائیں۔توتقویٰ کے جامع معنی یہ ہوئے:
    ’’ہر اس شے اورکام سے اجتناب کرنا جس سے دین کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو‘‘۔
    تم جانتے ہو کہ بخار میں مبتلا شخص جب ہر اس چیز سے پرہیز کرے جو اس کی صحت کے لیے مضرہو ، جیسے کھانا پینا اورپھل وغیرہ (اگرچہ وہ لذیذبھی ہوں اور دوسروں کے لیے فائدہ مند بھی )تو اسے اصل پرہیز کرنے والا کہتے ہیں۔
    اسی طرح جو شخص ہر خلاف شرح کام سے اجتناب کرے تو ایسا شخص کی درحقیقت متقی کہلانے کا حق دار ہے۔ (منہاج العابدین)

    https://www.nawaiwaqt.com.pk/24-Jan-2019/974215
     
    intelligent086 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں