1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تعلیمات نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔عفو درگزر۔

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏25 اگست 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت ربیعہ اسلمی رضی اﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی بات پر مجھ میں اور حضرت ابو بکر رضی اﷲ عنہ میں کچھ بات بڑھ گئی اور انہوں نے مجھے کوئی سخت لفظ کہدیا جو مجھے ناگوار گذرا۔ فوراً ان کو خیال ہوا، مجھ سے فرمایا کہ تو بھی مجھے کہدے تاکہ بدلہ ہوجائے۔ میں نے کہنے سے انکار کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یا تو کہہ لو ورنہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جاکر عرض کروں گا۔ میں نے اس پر بھی جوابی لفظ کہنے سے انکار کیا۔ وہ تو اٹھ کر چلے گئے۔ بنو اسلم کے کچھ لوگ آئے اور کہنے لگے کہ یہ بھی اچھی بات ہے کہ خود ہی تو زیادتی کی اور خود ہی الٹی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کریں ۔
    میں نے کہا تم جانتے بھی ہو نہ کون ہیں۔ یہ ابو بکر صدیق ( رضی اﷲ عنہ ) ہیں اگر یہ خفا ہوگئے تو اللہ کا لاڈلا رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے خفا ہو جائے گا۔ اور اس کی خفگی سے اللہ تعالیٰ شانہ‘ ناراض ہو جائیں گے تو ربیعہ رضی اﷲ عنہ کی ہلاکت میں کیا تردد ہے ، اس کے بعد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور قصہ عرض کیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ٹھیک ہے تجھے جواب میں اور بدلہ میں کہنا نہیں چاہیے ۔ البتہ اس کے بدلہ میں یوں کہہ کہ اے ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ اللہ تمہیں معاف فرماویں ۔
    اردو دنیا۔۔۔
     
    شہباز حسین رضوی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں