1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تعلقات کی بحالی کے لئے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے: بھارت

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏19 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    تعلقات کی بحالی کے لئے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے: بھارت
    نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ + کے پی آئی) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ جمہوری اور مستحکم پاکستان سے بھارت کو مدد ملے گی۔ حکومت اور عوام پاکستان سے دوستانہ تعلقات کے خواہشمند ہیں، اسلام آباد سے تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں، تعلقات کی بحالی کے لئے پاکستان دہشت گردوں کیخلاف اقدامات کرے۔ پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی پر تشویش ہے، چین کے ساتھ حالیہ تنازعہ پرامن طریقے سے حل کرلیا گیا ہے۔ دریں اثناءبھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک ہے اور اس کی نازک وقت میں مدد کرنا پڑوسی کی حیثیت سے ہمارا فرض بنتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے تجارتی تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ایک روڈ میپ تشکیل دیا جارہا ہے۔ اےک انٹروےو مےں سلمان خورشید نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر تعلقات پر بھی سنجیدگی سے سوچا جائیگا۔ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کیساتھ ہی پاکستان، بھارت تعلقات گرمجوشی کیساتھ آگے بڑھنا شروع ہوگئے بجلی کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان گیس کی درآمد برآمد پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ توانائی کے حوالے سے پاکستان مشکلات سے دوچار ہے اور اسکی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک کو بجلی کی بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے بھرپور مدد کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں 500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائےگی جس کے تحت بجلی کی لائنیں بچھائی جائیں گی۔ پنجاب کے راستے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان نے تجویز پیش کی ہے کہ مشکل وقت میں کم سے کم رقوم کے عوض پاکستان کو بجلی کی فراہمی پر اگر آمادگی ظاہر کی جائے گی تو یقینی طور پر دونوں ممالک میں دوستی مزید قائم ہوسکتی ہے۔ سلمان خورشید نے پاکستان کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک ہونے کے ناطے یقینی طور پر بھارت پاکستان کی تجویز پر ہمدردانہ غور کریگا اور اس سلسلے میں پاکستان کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ قیمتوں کے معاملے پر ابھی تک معاملہ رکا پڑا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں