1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تصور کے افق پر ہے تخیل کی جبیں پر ہے ۔ غلام نبی حسنؔ قادری مظفر پوری

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by محمد رضوان, May 24, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    تصور کے افق پر ہے تخیل کی جبیں پر ہے
    نبی کی نعت کا مصرع مرے دل کے نگیں پر ہے

    شعاعیں نور کی ہیں عارضِ والشمس کے ا وپر
    عمامہ گیسوئے والیل کا ان کی جبیں پرہے

    یہ اندازِ محبت بھی عجب انداز ہے پیارے
    جبیں جبریل کی جو ان کے پائے نازنیں پر ہے

    بنایا خالقِ کل نے انہیں جب مالکِ کل تو
    حکومت ان کی بیشک فرش تا عرشِ بریں پر ہے

    ذرا ٹھہرو نکیرو بعد میں تم بات کرلینا
    ابھی میری نظر سرکار کے روئے حسیں پر ہے

    میں عاصی مجرم و خاطی ہوں حقدار سزا لیکن
    قسم اللہ کی مجھکو بھروسہ شاہ دیں پر ہے

    نہیں گھبراؤ اتنا اے حسنؔ ان پر یقیں رکھو
    گنہگاروں کی بخشش رحمۃ اللعالمیں پر ہے
    ------
    غلام نبی حسنؔ قادری مظفر پوری
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page