1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ترے گنبد کو دیکھیں اور ترے مینار کو دیکھیں ۔ سید محمد اویس قادری کوکب جیلانی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ترے گنبد کو دیکھیں اور ترے مینار کو دیکھیں
    مدینے میں پہونچ کر ہم ترے دربار کو دیکھیں

    خِرَد کی آرزو ہے مطلعِ انوار کو دیکھیں
    نگاہوں کی تمنا ہے رخِ سرکار کو دیکھیں

    پہونچ جائیں مقدر سے کبھی ہم بھی مدینے میں
    تری گلیوں کو دیکھیں اور در و دیوار کو دیکھیں

    افق پر زندگی کے کفر کی کالی گھٹائیں ہیں
    ہیں دل کی حسرتیں گیسوئے عنبربار کو دیکھیں

    خریدیں جنت الفردوس ہم دے کر متاعِ جاں
    تمہارے شہر کے ہم کوچہ و بازار کو دیکھیں

    نصیبے سے ہمارے گھر میں وہ آئیں تو کیا کہنا
    کبھی ہم گھر کو دیکھیں اور کبھی سرکار کو دیکھیں

    خوشا کوکب ہمارے دل کو رب وہ روشنی بخشے
    کہ دل کی آنکھ سے ہم احمدِ مختار کو دیکھیں

    از قلم
    سید محمد اویس قادری کوکب جیلانی
    جامنگر ____ گجرات
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں