1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تری نظر سے زمانے بدلتے رہتے ہیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏5 دسمبر 2017۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    تری نظر سے زمانے بدلتے رہتے ہیں
    یہ لوگ تیرے بہانے بدلتے رہتے ہیں
    فضائے کنج چمن میں ہمیں تلاش نہ کر
    مسافروں کے ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں
    نفس نفس متغیر ہے داستانِ حیات
    قدم قدم پہ فسانے بدلتے رہتے ہیں
    کبھی جگر پہ کبھی دل پہ چوٹ پڑتی ہے
    تری نظر کے نشانے بدلتے رہتے ہیں
    لگی ہے سیؔف نظر انقلابِ دوراں پر
    سنا تو ہے کہ زمانے بدلتے رہتے ہیں

    سیف الدین سیف
     
    زنیرہ عقیل اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں