1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تری صورت سراسر پیکر کمخواب ہے سلمیٰ

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تری صورت سراسر پیکر کمخواب ہے سلمیٰ

    ترا جسم ایک ہجوم ریشم و کمخواب سے سلمیٰ

    شبستان جوانی کا تو اک زندہ ستارہ ہے

    تو اس دنیامیں بحر حسن فطرت کا کنارہ ہے

    تو اس سنسار میں اک آسمانی خواب ہے سلمیٰ

    جہان قدس کا تو ایک نورانی فسانہ ہے

    تجھے سلمیٰ دیار ناز کی اک ساحرہ کہئے

    صنم آباد عفت کی مقدس کافرہ کہئے

    رباب حسن کا تو ایک الہامی ترانہ ہے

    پرستان لطافت کی تو ایک رنگیں کہانی ہے

    جواں فطرت کا تو اک گم شدہ خواب جوانی ہے

    …٭…
     

اس صفحے کو مشتہر کریں