1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏6 جون 2010۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    ماشاء اللہ !
    اللہ کریم ان کی نیکیاں قبول فرمائیں
     
  3. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    اللہ اکبر
    اللہ کی حکمت ہے جس سے چاہے کام لے ،

    .................................................
    استنبول ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین
    [​IMG]
    ترک شہداء کا جنازہ ،جو امدادی قافلے پر حملے سے شہید ہوئے
    لبنانی اخبار" مسقبل" نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے خود غزہ کی پٹی میں جانے پر غور کر رہے ہیں، جبکہ انہیں ترکی میں ان کے قریبی حلقوں کی جانب سے بھی اس اقدام کی تجویز دی گئی ہے

    اخبار نے ہفتے کی اشاعت میں شامل اپنی رپورٹ میں ترکی کی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ طیب ایردوان نے حال ہی میں امریکی انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اپنی بحریہ کو ایک نیا امدادی بیڑہ تیار کرنے کے بارے میں غور کررہے ہیں جسے وہ اپنی قیادت میں غزہ لے جائیں گے. تاہم اس پر امریکی حکام نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور غور کے لیے وقت مانگا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گذشتہ پیر کے روز غزہ کے عالمی پانی میں عالمی امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیلی حکومت اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ روز ترک وزیراعظم نے "قونیہ" شہر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ " بیت المقدس کا مستقبل استنبول اور غزہ کا انقرہ سے وابستہ ہے. ترکی کے لیے جہاں استنبول اور انقرہ کا دفاع ضروری ہے وہیں غزہ کی بیت المقدس کا بھی ضروری ہے"۔

    انہوں نے عہد کیا کہ وہ فلسطینی عوام کےحقوق کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہیں انہیں اس سلسلے میں پوری دنیا کی طرف سے تنہائی کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے حماس کو فلسطینیوں کی نمائندہ ، مزاحمتی اور وطن کی دفاع میں سرگرم تنظیم کہا ہے۔ حماس کو دہشت گرد قرار دینے والوں کے اپنے دامن بے گناہوں کے خون سے لتھڑے ہوئے ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ترکی حکام نے آزادی کے بیڑے پر اسرائیلی ننگی جارحیت کے سبب شہید ہونے والے نو ترک باشندوں کی طبی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق شہداء کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا اور بعض رضاکاروں پر انتہائی قریب سے گولیاں برسائی گئی ہیں۔

    برطانوی اخبار گارڈین نے اپنے ہفتے کے روز کی اشاعت میں ترکی کی شرعی طبی کمیٹی کے سربراہ یالسین بویوک کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کی وزارت انصاف کے حکم پر جمعہ کے روز لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس سے واضح ہوا کہ ان نو لاشوں پر کل 30 گولیاں برسائی گئی ہیں۔

    بویوک نے زور دے کر کہا کہ ’’ ایک ساٹھ سالہ ترک شہری کو چہرے، سینے، ران اور کمر پر چار گولیاں لگیں، اسی طرح امریکی شہریت کے حامل ایک ترک باشندے کو پانچ گولیاں لگیں، یہ پانچوں گولیاں ان پر انتہائی قریب سے برسائی گئی تھیں۔ ان کے چہرے، کھوپڑی اور پیٹھ پر ایک ایک جبکہ پنڈلی پر دو گولیوں کے نشانات تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اسی طرح دو دوسرے نوجوانوں کو بھی چار چار گولیوں سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ بقیہ پانچ افراد افراد پر عقب سے وار کیا گیا، ان پانچوں کو کمر یا سر کے پچھلے حصے پر گولیاں لگیں۔
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    شکریہ نوید جی بے باک جی اس شئیرنگ کا

    چلیں مسلمانوں میں کوئی تو دلیر نکلا ورنہ تو اسلام کا لیبل سجانے والے حکمران ہی رہ گئے ھیں اسلامی ممالک میں
     
  5. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    امریکا میں اسرائیلی سفیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی حکومت نے محصورین غزہ کے لئے امداد لیکر جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا ہم کسی بین الاقوامی تحقیق میں اس وقت تک تعاون نہیں کریں گے جب تک ہمیں اس بات کی ضمانت فراہم نہیں کی جاتی کہ بین الاقوامی تفتیش کار اسرائیلی کمانڈوز سے سوال جواب نہیں کریں گے۔

    ادھر اسرائیلی کابینہ نے اتوار کے روز اپنے اجلاس میں غزہ امداد لیکر جانے والے فریڈیم فلوٹیلا پر حملے کے مضمرات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ایسی فضا نہیں بننے دیں گے کہ جس سے فائدہ اٹھا کر علاقائی طاقتیں غزہ کو اسلحہ کی سپلائی شروع کر دیں۔

    درایں اثنا اسرائیلی وزارت خارجہ کے اعلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تل ابیب گذشتہ پیر کو فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی کارروائی پر کسی قسم کی معذرت نہیں کرے گا۔ اس حملے میں نو بین الاقوامی رضاکار جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

    ادھر اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنے ذرائع کا یہ بیان شائع کیا ہے کہ "ترکی کی جانب سے اسرائیل سے فریڈم فلوٹیلا پر قتل عام کی معذرت کا مطالبہ اس بات کی دلیل ہے کہ انقرہ، اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔"

    ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی سیاستدانوں کو امریکا میں ترک سفیر کے بیان پر حیرت ہوئی ہے کیونکہ یہ مطالبہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی چینلز کے بجائے براہ راست میڈیا کے ذریعے پہنچایا گیا۔

    انقرہ نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی اگر تل ابیب نے فریڈم فلوٹیلا پر ترک شہریوں کے اسرائیلی کمانڈوز کے ہاتھ قتل پر معذرت نہ کی تو صہیونی ریاست سے تما م سفارتی تعلقات منقطع کئے جا سکتے ہیں۔

    اسی تناظر میں اسرائیلی وزیر ڈان مریڈور نے ترک وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت منسوخ کر دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔

    غزہ محاصرہ ختم کرانے کے لئے سرگرم یورپی مہم کے کچھ عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے دوران اسرائیل نے جہاز میں سوار متعدد غیر ملکیوں کے پاسپورٹ چوری کرنے کی کوشش کی ہے۔ یورپی یونین مہم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا پر غزہ آنے والے اکتیس غیر ملکی رضاکاروں کے پاسپورٹ اسرائیل نے ضبط کر لئے ہیں۔

    انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی حکام بالخصوص خفیہ ایجنسی موساد ان سفری دستاویزات کو کسی مجرمانہ کارروائی میں استعمال کر سکتی ہے، جیسا کہ امسال جنوری میں حماس کے رہ نما محمود المبحوح کو قتل کرنے والے افراد نے متعدد مغربی ممالک کے جعلی پاسپورٹس استعمال کر کے کیا۔
    ........
    واشنگٹن میں ترکی کے سفیر نامک تان نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی امدادی جہازوں پر حملے کی وجہ سے اسرائیل کو ترک عوام سے معذرت کرنی چاہیے۔

    انہوں نے امریکی روز نامے واشنگٹن پوسٹ میں " ترکی اسرائیل پر کیوں برہم ہے" کے عنوان سے تحریر کردہ مقالے میں امدادی جہازوں میں 9 شہریوں کی ہلاکت اور 30 سے زائد کے زخمی ہونے کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد اسرائیلی کمانڈوز کے خلاف خطرہ نہیں تھے"۔

    انہوں نے مقالے میں کہا ہے کہ بین الاقوامی سمندری حدود میں ایک امدادی جہاز پر غیر قانونی حملے نے ترکی اور بین الاقوامی برادری کو غم و غصےاور حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

    انہوں نے ترک عوام کے یہودیوں کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ اور برادرانہ سلوک کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ " بدلے میں ہم اس غیر منصفانہ سلوک پر اپنے غم و غصے کو نہیں چھپائیں گے اور معصوم شہریوں کی ہلاکت سے بھی چشم پوشی نہیں کریں گے"۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل ترک عوام سے معذرت کرے ، غزہ سےرکاوٹوں کو دور کرے اور حملے سے متعلق تیز رفتار ، آزادانہ ، پر اعتماد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی اجازت دے۔

    انہوں نے مقالے میں واشنگٹن انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل کو مشرق وسطی میں امن کے قیام میں ایک حقیقی فریق ہونے پر مائل کرے۔
    ......
    وزیر اعظم رجب طیب ایردگان نے اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں سر زنش کی ہے۔

    گزشتہ روز ضلع قونیا میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ کوئی بھی ترکی کے صبر کا امتحان لینے کی کوشش نہ کرے۔انہوں نے خون ریز حملوں کے مرتکب فوجیوں پر ناز کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم نیتین یاہو کو بھی تنقید کا نشانہ بنا یا ۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ بات بخوبی جانتا ہے کہ کسے کیسے ہلاک کیا جائے۔ انہوں نے نیتین یاہو کو توریت کی ایک آیت ہلاک نہیں کرو گے کو تین مختلف زبانوں میں پڑھ کر یاد دہانی کروائی ۔

    اسرائیلی جارحیت کو ایک ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ہر طرح کی ذلالت اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئےبعد میں اسے صیہونی دشمنی کہا جا تا ہے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگ بھی قانون کے دائرے میں لڑی جاتی ہے ۔ اسرائیل کی جانب سے امن کے پرچم بردار امدادی بحری جہاز پر حملہ کرتے ہوئے انیس سالہ فرقان کو وحشیانہ انداز میں شہید کر دیا گیا ۔ کیا وہ اسلحے سے لیس تھا ؟ انہوں نے اسرائیل سے پوچھا کہ کون سی مقدس کتاب اسرائیل کے اس غیر قانونی ہتھکنڈوں کے اطلاق کا جواز بن سکتی ہے ۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    طاقت ۔ طاقت ۔۔ طاقت
    سب سے بڑا ہتھیار۔ سب سے بڑا قانون اور سب سے بڑا ضابطہ

    سلام ہو ترک سربراہ طیب اردگان پر

    افسوس صد افسوس بےحسن مسلمان پر
     
  7. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    واہ واہ نعیم بھائی :
    آپ نے بے حسن بنا دیا ، بے حس کو ۔
    دیکھیں

    سلام ہو ترک سربراہ طیب اردگان پر

    افسوس صد افسوس بےحسن مسلمان پر
    ہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برا مت محسوس کیجیے
     
  8. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    روس اورترکی کا اسرائیل کوگیس دینے سے انکار

    08 جون 2010
    استنبول(نیٹ نیوز)ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پپوٹن نے کہا ہے ترکی تک نئی پائپ لائن کے ذریعے اسرائیل کو گیس نہیں دی جائے گی۔ استنبول میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جب اردگان سے دریافت کیا گیا آیا اسرائیل کو بھی گیس ملے گی جس پر ترک وزیر اعظم نے کہا ہمارے ایجنڈا میں ایسی کوئی بات شامل نہیں ۔ پپوٹن نے کہا پہلے سے طے شدہ پروگرام کے برعکس اب شام اور لبنان کو روسی گیس دی جائے گی۔ اقتصادی وجوہ کے باعث نئی گیس پائپ لائن اسرائیل نہیں جائے گی ۔ یاد رہے غزہ جانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کے بعد ترکی نے کہا تھا اسرائیل کے ساتھ فوجی اور تجارتی تعلقات پرنظرثانی کی جائے گی ۔ اسرائیلی حملے میں ترکی کے نوشہری جاں بحق ہوئے تھے۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    شکریہ بےباک بھائی ۔ آپ کی نشاندہی کے باوجود میں نے بےحس کو بےحسن ہی جانتے ہوئے سابقہ پیغام میں تبدیلی نہیں کی ۔ :139:
     
  10. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    ترکی غزہ جانے والے امدادی قافلے پراسرائیلی کمانڈوز کے حملے کی مذمت اورایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت میں پیش پیش ہونے کی وجہ سے اس وقت مسلم اورعرب دنیا کے منظرنامے میں ایک قائد اور''ہردلعزیز''ملک کے طورپرابھرا ہے اور اس کے لیڈروں کی عالم اسلام میں زبردست پذیرائی کی جارہی ہے۔

    ایسا ہی ایک منظر ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ ترک،عرب اکنامک فورم میں دیکھنے میں آیا ہے جہاں ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان جونہی پوڈیم کی جانب خطاب کے لیے بڑھے توعرب ممالک کے مندوبین نے ان کے لیے خیرمقدمی نعروں سے پورے ہال کو سر پراٹھالیا۔عرب مندوبین ان کے لیے داودتحسین کے ڈونگرے برسارہے تھے۔

    ترک وزیراعظم نے اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''کیا ہم نوافراد کے قتل پرخاموش رہیں؟ہم بین الاقوامی پانیوں میں ہونے والی قزاقی اورمسلح ڈکیتی پر اپنی آنکھیں بند نہیں رکھ سکتے''۔

    عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمروموسیٰ نے اپنی تقریرمیں اسرائیل پرانسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کا الزام عاید کیا اور اسرائیل کوامدادی قافلے پر مسلح حملے کے بعد چیلنج کرنے پر ترکی کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ نومقتول ہمارے شہداء ہیں۔

    رجب طیب ایردوان نے ایران پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نئی عاید کردہ پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ''اسلحہ ،پابندیاں اورتحدیدات کام کرنے والی نہیں۔عراق اور افغانستان میں ایسی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کو بھاری قیمت چکانا پڑرہی ہے۔وہاں سیکڑوں،ہزاروں بیوائیں ہیں،ان کا شمار کون کرے گا؟وہاں ہزاروں یتیم بچے ہیں،ان کاشمار کون کرے گا؟جن لوگوں نے اس جغرافیے کو تبدیل کیا ہے،ان کا احتساب کیا جانا چاہیے۔

    غلیظ پروپیگنڈا

    ایردوان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران کے جوہری تنازعے کے سفارتی حل کے لیے جوہری ایندھن کے تبادلے سے متعلق گذشتہ ماہ طے پائے معاہدے پر کام جاری رکھے گا۔

    انہوں نے مغرب کی جانب سے ان الزامات کو سختی سے مسترد کردیا کہ ترکی مشرق کی جانب اپنا رُخ کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے دعوے بدنیتی کے تحت کیے جارہے ہیں اور ان کا مقصد ترکی کوعرب اقوام سے مضبوط تعلقات استوار کرنے سے روکنا ہے۔

    ترک وزیراعظم نے شام اور دوسرے عرب ممالک میں فرانسیسی سرمایہ کاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ترکی کی عرب ممالک میں سرمایہ کاری کا معاملہ آتاہے تواس عمل کو روکنے کے لیے ایک غلیظ پروپیگنڈا شروع کردیا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ''جولوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ترکی مغرب سے ناتا توڑرہا ہے،وہی دراصل اس کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کو پھیلانے کے ذمہ دار ہیں جبکہ ہمارے دروازے دنیا کے تمام حصوں کے لیے کھلے ہیں،ہمارے دروازے کسی ایک کے لیے کھلے اور دوسرے کے لیے بند نہیں ہیں''۔

    ترکی اور مغرب میں بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کا واحد مسلم ملک اب امریکا کی قیادت میں اہل مغرب کی مسلم دنیا کے خلاف چیرہ دستیوں کا ساتھ دینے کو تیارنہیں اور ان کے موقف سے منہ پھیررہا ہے۔اس نے امریکا کے اتحادی اسرائیل کے خلاف فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد سے سخت موقف اپنا رکھا ہے اور اب اس نے ایران پر نئی پابندیاں عاید کرنے کے لیے قراردادکی بھی مخالفت کردی ہے۔

    ترکی کے اس دلیرانہ موقف کی وجہ سے اسلامی دنیا میں ترک قیادت کو بڑی پذیرائی ملی ہے اورترکی کوعالم اسلام کے ایک نئے لیڈر ملک کے طور پر دیکھا جارہا ہے جو اپنے عرب اور مسلم اتحادیوں کے ساتھ مل کر کم سے کم مشرق وسطیٰ کے خطے کی سیاست تبدیل کرنے جارہا ہے۔
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    کاش پاکستانی لیڈر شپ کو ایٹمی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ غیرت کا یورینیم بھی کہیں سے میسر آجاتا تو ہم بھی باوقار قوموں‌کی طرح دنیا میں پہچان پاتے۔

    بےباک بھائی اچھی خبر ہم تک پہنچانے کے لیے شکریہ
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    کاش پاکستان کی طرف سے کوئی اسرائیل کے خلاف مذمتی بیان ہی آجاتا
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    ہارون بھائی وطن دشمنی پر بیانات مت دیجئے ۔ قوم کے ہمدردوں کی خیرات بند ہوجائے گی :bigblink:
     
  14. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    انقرہ، تل ابیب تعلقات میں مزید کشیدگی
    اسرائیلی جہاز کو ترکی نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا




    دبئی - العربيہ

    تل ابیب سے شائع ہونے والے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت"نے اسرائیلی فوج کے دو افسروں کو لیجانے والے اسرائیلی فضائیہ کے ایک جہاز کو اپنی فضائی حدود میں پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

    یدیعوت احرونوت نے اپنے آن لائن ایڈیشن میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجی طیارہ پولینڈ کے لئے محو پرواز تھا۔ اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے جب اسرائیلی جہاز نے ترکی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت مانگی تو ترک حکام نے اس جہاز کو اپنی فضائی حدود سے گذر کر پولینڈ جانے سے روک دیا۔ جہاز میں ایک سو اسرائیلی فوجی سوار تھے جو پولینڈ میں یادگاری مقامات اور یہودیوں کے گرفتاری کیمپوں کے معائنے کے لئے جا رہے تھے۔

    اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید بگاڑ کے خوف سے اس واقعے پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ پولینڈ اور جرمنی کے لئے اسرائیلی فضائیہ کے طیارے بوئنگ 707 طرز کے جہاز استعمال کرتے ہیں۔

    اسرائیل کے سول اور فوجی جہاز پولینڈ سفر کے دوران ترکی کی فضائی حدود استعمال کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ اسرائیلی فضائیہ کو اجازت نہ ملنے پر مجبور اپنا روٹ تبدیل کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ جہاز میں سوار فوجیوں کو روٹ تبدیلی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

    یاد رہے کہ مئی کے اواخر میں محصورین غزہ کے لئے امداد لیکر آنے والے فریڈم فلوٹیلا پر صہیونی کمانڈوز کے حملے کے بعد سے ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ فریڈم فلوٹیلا پر محاصرہ زدہ غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان اور 40 ملکوں کے تقریبا 700 رضاکار شامل تھے۔ اسرائیلی کمانڈوز کے حملے میں تو ترک رضاکار جاں بحق اور بیسوں دوسرے زخمی ہو گئے تھے۔
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ترک وزیر اعظم خود غزہ جائیں‌گے

    بےباک بھائی ۔ عالمی حالات سے آگہی دینے پر شکریہ
     
  16. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    فریڈم فلوٹیلا مسئلے پر اسرائیل معافی مانگے ورنہ سفارتی تعلقات ختم کردینگے، ترکی

    فریڈم فلوٹیلا مسئلے پر اسرائیل معافی مانگے ورنہ سفارتی تعلقات ختم کردینگے، ترکی


    انقرہ ، تل ابیب ( اے ایف پی / رائٹرز) ترکی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ کے محصورین کیلئے امداد لے جانے والے بحری قافلے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی معافی نہیں مانگی تو وہ اس سے تمام سفارتی تعلقات ختم کردے گا۔ دوسری جانب اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے ، اسرائیلی کمانڈوز نے اپنے دفاع میں کارروائی کی، اس لئے معافی مانگنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اگلو نے ترک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس 3 راستے ہیں یا تو اسرائیل اس سلسلے میں معافی مانگے یا پھر اس حملے کے حوالے سے کی گئی بین الاقوامی تحقیقات کے نتائج کو قبول کر ے یا ترکی سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کیلئے تیار رہے۔ ترکی حالیہ چند ہفتوں کے دوران بارہا اسرائیل سے مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ 31 مئی کی پرتشدد کارروائی پر معذرت کے ساتھ ساتھ متاثرین کو معاوضہ ادا کرے، اقوام متحدہ کی زیر نگرانی اس حادثے کی تحقیقات پر اتفاق کرے اور غزہ میں موجود 16 لاکھ افراد کا محاصرہ ختم کرے۔ ترکی نے پہلی مرتبہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کی دھمکی دی ہے۔


    جنگ نیوز ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں