1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ترکی: احتجاج جاری ، 4افراد ہلاک‘ وزیراعظم آج مظاہرین سے ملاقات کرینگے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏12 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    انقرہ( نوائے وقت نیوز)ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔فائرنگ اور جھڑپوں میں4 افراد مارے گئے دارالحکومت انقرہ میں مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کئے اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ وزیر اعظم رجب طیب اردگان احتجاج کرنے والے رہنماﺅں سے آج ملاقات کریں گے۔دارالحکومت انقرہ میں مسلسل تیسری رات پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق استنبول اور انقرہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے۔ تقسیم سکوائر اور گیزی پارک میں وزیر اعظم مخالف مظاہرین احتجاج کے ساتھ ساتھ کھانوں، موسیقی اور کھیلوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ترکی کے نائب وزیر اعظم بلند آرنچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم طیب اردگان آج مظاہرین سے ملاقات کریں گے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں