1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تخم ملنگا صحت اور خوبصورتی کا ضامن

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏10 جولائی 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    تخم ملنگا صحت اور خوبصورتی کا ضامن

    گرمیوں میں تخم ملنگا کا استعمال انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے ۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال جسم کی گرمی کو مارتا اور ٹھنڈک پیدا کرتا ہے یہ انسانی صحت کے لیے ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ تخم ملنگا میں اومیگا تھری بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، یعنی اس میں دیگر کی نسبت 60 فیصد سے زائد اومیگا 3 پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے تخم ملنگا کے پودے کا شمار ان پودوں میں کیا جاتا ہے جو سب سے

    زیادہ فیٹی ایسڈکی مقدار رکھتے ہیں۔ یہ ہائی کولیسٹرول سے محفوظ رکھتا ہے اور دماغ کو مضبوط بناتا ہے، تخم ملنگا کا استعمال ہر طرح سے مفید ہے۔
    چہرہ خوبصورت بنائے
    * تخم ملنگا کے بیجوں میں ہر قسم کی سوزش اور خارش کو روکنے کی ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جل میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں ۔نہ صرف یہ بلکہ جلد پر ہونے والی سرخی کو کم کرکے دانوں کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔
    *تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ تخم ملنگے کا تیل جلد میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا ۔تخم ملنگا سے حاصل ہونے والا تیل ہر طرح سے اسکن کے لئے مفید ہے۔ سردیوں میں اکثر چہرے کے ساتھ ساتھ کہنیوں، ایڑیوں اور ہاتھوں کی جلد خشک ہونے لگتی ہے ۔ایسی صورت میں ان حصوں پر تخم ملنگا کا تیل لگانے سے بے حد فائدہ پہنچتا ہے ۔نہ صرف سردیوں میں عام موسم میں جسم کے کسی خشک حصہ پر یہ تیل لگایا جاسکتا ہے۔
    *تخم ملنگا میں ایسے اجزاءبھی پائے جاتے ہیں جو چہرے اور ہاتھوں پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو روکنے میں مدد دیتے ہیں، ”تخم ملنگا کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ اور پولیٹو نیوٹرینٹ کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ اس میں ایلفا لیپوٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ جھریوں اور لائنوں کو بننے سے روکتا ہے۔

    بالوں کیلئے مفید
    پروٹین: پروٹین کی کمی بالوں کو بڑھنے سے روکتی ہے اور اسی کمی کی وجہ سے بال دو منہ بھی ہوجاتے ہیں، تخم ملنگا بنیادی طور پر پروٹین فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لئے اہم سمجھا جاتا ہے۔
    تانبا: ہمارے جسم میں تانبے کی ضرورت سے کسی طور پر انکار نہیں کیا جاسکتا، تخم ملنگا میں موجود تانبا بالوں کی بڑی تیزی سے نشوونما کرتا ہے، ساتھ ساتھ میلا نن کو بھی بڑھاتا ہے جو بالوں کے قدرتی رنگ کو لمبے عرصے تک تبدیل ہونے سے روکتا ہے، یعنی بالوں کو وقت سے پہلے سفید نہیں ہونے دیتا۔
    زنک: بالوں کے خلیے بنانے کے لئے زنک کا ہماری خوراک کا حصہ ہونا انتہائی ضروری ہے، اس لئے ایسے کھانوں کا استعمال رکھیں جن میں زنک کی وافر مقدار پائی جاتی ہو زنک نہ صرف بالوں کے سیل تیار کرتا ہے بلکہ اس سے بالوں میں قدرتی چمک دمک اور خوب صورتی برقرار رہتی ہے۔
    آئرن: تخم ملنگا میں قدرتی طور پر آئرن موجود ہوتا ہے آئرن بالوں کو گھنا اور لمبا رکھنے کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے آئرن بالوں اور بالوں کی جلد کو آکسیجن فراہم کرنے کا سبب بھی بنتا ہے، آئرن کی کمی کی وجہ سے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور ان کا گھنا پن ختم ہوتا جاتا ہے اس لئے اپنی روزمرّہ کی زندگی میں تخم ملنگا کا استعمال اس لئے بھی ضروری ہے کہ یہ بالوں کو آئرن پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔
     
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    رمضان میں بہت زیادہ استعمال کیا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں