1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تحریری این آر او رکن والے گیلانی کو چیئر مین سینیٹ نامزد کیا گیا: مراد سعید

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏14 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تحریری این آر او رکن والے گیلانی کو چیئر مین سینیٹ نامزد کیا گیا: مراد سعید

    وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی تحریری این آر او کا رکن تھا اس لیے چیرمین نامزد کیا گیا۔ چارٹر آف ڈیموکریسی اصل میں چارٹر آف ڈکیتی ہے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں اور وفاق سے تحریک انصاف کو کامیابی ملی۔ اس الیکشن میں یہ بات واضع ہوئی کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو انتخابات میں شفافیت چاہتا ہے۔ پی ڈی ایم این آر او کے لیے بنا تھا این آر او نہیں ملا۔ سینٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں عمران خان سرخرو ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں تو پاکستان کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔ الیکشن ہارے تو پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہیں۔ ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے وکیل بنےتھے۔ یہاں اپوزیشن دسمبر میں حکومت جانے کی بات کر رہے تھے۔ سڑکوں پر نکل کر آزاد بلوچستان کا نعرا لگایا پنجابیوں کی دل آزاری کی، لوگ کرپشن کے دفع کے لیے نہیں کرپشن بچانے کے لیے نکلتے ہیں۔ نظریہ پاکستان سب سے پہلے آتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا۔ ہر محاذ پر آخری داؤ چیرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب تھا جس میں شکست ملی، عمران خان نے معیشت کو آئی سی یو نکالا۔ نواز شریف دوائی لینے گیا تھا نہیں آیا، پاکستان ہمیشہ رہے گا اپوزیشن کی سیاست ختم ہو گی۔ اپوزیشن کو انٹرٹینمنٹ چینل پر منتقل کر دیں۔

    مراد سعید نے کہا کہ اپنی سیاست بچانے کے لیے پاکستان کے خلاف زہر نہ اگلیں۔ سینٹ چیرمین الیکشن میں بچوں کی طرح ڈرامے کیے گیے ۔ شکست ہوتی ہے تو اداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ سینٹ میں تحریک انصاف کے ممبر زیادہ ہو گیے ہیں، بہترین قانون سازی ہو گی۔ عمران خان نے اوپن بیلٹ کی کوشش کی اپوزیشن نے نہیں ہونے دیا۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں