1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا ۔۔۔محمد ذیشان نصر

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ذیشان نصر, ‏31 دسمبر 2012۔

  1. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:

    تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا
    بعد میرے یہ خطا کون کرے گا

    کس پہ ہو گی تری وہ مشقِ ستم اب
    ظلم تیرے یوں سہا کون کرے گا

    ترکِ الفت نہیں اچھی یہ تو سوچو
    عہدِ الفت کو وفا کون کرے گا

    کر لیا ترک تعلق ،تجھے لیکن
    یاد سے میری جدا کون کرے گا

    جس طرح ٹوٹ کے چاہا تجھے ہم نے
    اس طرح پیار بھلا کون کرے گا

    کون رکھے گا مرے زخموں پہ مرہم
    دردِ الفت کی دوا کون کرے گا

    اب تو تاریک ہے آنگن مرے دل کا
    اس اندھیرے میں ضیا کون کرے گا

    مدتوں سے جو نصرؔ فرض ہے تجھ پر
    حقِ الفت وہ ادا کون کرے گا

    محمد ذیشان نصر
    27-12-2012
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
  3. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    ممبران ناظمین
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ، نصر بھائی بہت خوب ۔ جواب عرض ہے ۔

    رسم الفت کا تقضہ ہے تو ، کہہ دو
    پر سوچ لو، پھر دُعا کون کرے گا ؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جس طرح ٹوٹ کے چاہا تجھے ہم نے
    اس طرح پیار بھلا کون کرے گا

    کون رکھے گا مرے زخموں پہ مرہم
    دردِ الفت کی دوا کون کرے گا
    khoob
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں