1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تازہ لہسن صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہےجو کھانوں کا اہم جزو ہے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از كاشان عدنان, ‏21 جولائی 2011۔

  1. كاشان عدنان
    آف لائن

    كاشان عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2011
    پیغامات:
    152
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    لہسن مشرقی کھانوں کا ایک اہم جزو ہے اور اکثر کھانے اس کے بغیر نامکمل سمجھے جاتے ہیں۔ مغربی ممالک میں بھی لہسن کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب کھانے پینے کی ایسی اشیا عام مل جاتی ہیں جن میں لہسن استعمال کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کئی بیماریوں، خصوصاً دل کے امراض سے بچاؤ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    امریکی سائنس دانوں کے ایک جائزے کے مطابق کچا، پسا ہوا اور اپنی اصل خوشبو کے ساتھ لہسن دل کے امراض کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔

    یونیورسٹی آف کنٹیی کٹ کے سکول آف میڈیسن کے سائنس دانوں کو پہلی بار اس بارے میں ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ تازہ کچلا ہوا لہسن ، خشک لہسن کی نسبت دل کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

    یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے یہ تجربہ چوہوں پر کیا۔ انہوں نے 30 دن تک چوہوں کو لہسن کھلایا۔ ان کی تحقیق سے یہ ظاہر ہوا کہ لہسن کے زیادہ تر فائدے اس کے اندر موجود اینٹی آکسی ڈینٹ مرکبات کی وجہ سے نہیں ہوتے جیسا کہ عام طورپر سمجھا جاتا ہے بلکہ ان مرکبات کی بجائے اس کی بجائے لہسن میں موجود ہائیدوجن سلفائیڈ وہ واحد کیمیائی جزو ، جو لہسن کو کھاٹنے یا کچلنے کے نتیجے میں بنتا ہے، دراصل دل کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ جزو خون کی نالیوں کو کشادہ کردیتا ہے۔

    تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن دیپک داس کا کہنا ہے کہ خون کی نالیوں کے کشادہ ہونے سے ان میں دوران خون بہتر ہوجاتا ہے اور اس طرح دل کی کارکردگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    تاہم ان کا کہنا ہے کہ جب لہسن کو پکا لیا جاتا ہے تو اس میں ہائیڈورجن سلفائیڈ پیدا نہیں ہوسکتا۔

    جریدے ’ ایگری کلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ریسرچ کے دوران لیبارٹری میں چوہوں کے دو گروپس کو تازہ کچلے ہوئے اور پکائے ہوئے لہسن کھلائے گئے تھے۔ اس کے بعد ماہرین نے ان چوہوں پر جن پر، جنہیں ہارٹ اٹیک ہوچکے تھے، یہ تجربات کیے کہ دونوں طرح کے لہسن ان کے دل کی کارکردگی پر کس طرح اثرانداز ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ اور پکے ہوئے ، دونوں طرح کے لہسن کھانے سے چوہوں کے دل کو آکسیجن کی کمی کے باعث پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں مدد ملی تاہم جن چوہوں کو تازہ لہسن دیا گیا تھا ، ان میں بہتری کے اثرات نمایاں طوپر زیادہ تھے اور ان کی شریانوں میں خون کے بہاؤ میں زیادہ بہتری آئی۔

    دیپک داس کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج اس اعتبار سے زیادہ اہم ہیں کیونکہ مریضوں میں اب کیمیائی دواؤں کی بجائے قدرتی اجزا اور جڑی بوٹیوں سے علاج کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے۔ او رحالیہ اعداد وشمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہر تیسرا امریکی علاج کی غرض سے قدرتی اجزا پر مشتمل کوئی نہ کوئی دوا استعمال کررہاہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق سے یہ ظاہر کرتی ہے کہ تازہ لہسن کا استعمال ، اسے پکاکر کھانے کی بجائے کہیں زیادہ مفید ہے۔
     
  2. كاشان عدنان
    آف لائن

    كاشان عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2011
    پیغامات:
    152
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ لہسن صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہےجو کھانوں کا اہم جزو ہے

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ خوشبو ذہنی دباؤ کم کرکے اعصاب کو سکون دیتی ہے؟ ایک تازہ ترین سائنسی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ مختلف پھولوں اور پھلوں کی خوشبو ذہنی دباؤ کو نمایاں طورپر کم کرتی ہے۔

    سائنسی ترقی نے جہاں انسان کو ان گنت سہولتیں اور آسائشیں اور آسانیاں فراہم کی ہیں وہاں ذہنی دباؤ اور نفسیاتی امراض میں بھی اضافہ ہواہے۔ زندگی کی تیز رفتاری اور کم تر وقت میں بہت کچھ حاصل کرلینے کی خواہش ذہنی دباؤ میں اضافہ کررہی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایسے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جو کسی نہ کسی حوالے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ مارکیٹ جائزوں کے مطابق اعصاب اور دماغ کو سکون دینے والے ادویات ماضی کی نسبت کہیں زیادہ تعداد میں فروخت ہورہی ہیں۔

    جرنل آف ایگری کلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی ایک تازہ ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ بعض خوشبوئیں سونگھنے سے ذہنی دباؤ سے تعلق رکھنے والے مخصوص جین متحرک ہوجاتے ہیں اور خون کی کیمسٹری میں ایک مخصوص تبدیلی واقع ہوتی ہے جس سے ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    جاپانی سائنس دان اکیوناکامورا اور ان کی ٹیم کےارکان کو اپنی تحقیق سےمعلوم ہوا کہ زمانہ قبل از تاریخ میں لوگ ذہنی دباؤ ، سوزش کے علاج افسردگی دو کرنے اور نیند لانے کے لیے بعض مخصوص پودوں کی خوشبو کا استعمال کرتے تھے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پودوں سے حاصل ہونے والے خوشبو دار تیل کی مالش نہ صرف انسان کے موڈ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ اس کی جسمانی صحت کے لیے بھی مفید ہوتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ آج کے دور میں بھی خوشبودار نباتاتی تیلوں کو ذہنی دباؤ دور کرنے کے لیے ایک متبادل دوا کے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    اکیوناکامور کہتے ہیں کہ جڑی بوٹیوں سے حاصل ہونے والے خوشبو دار تیل ’لینالول‘(linalool) میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو ذہنی اور جذباتی دباؤ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ تاہم اس بارے میں ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ اس خوشبو کا انسانی مزاج پر اتنا گہرا اثر کیوں ہوتا ہے۔

    ماہرین نے خوشبوؤں کے ذہنی دباؤ کی کیفیت پراثر کا جائزہ لینے کے لیے لیبارٹری میں چوہوں پر تجربات کیے۔چوہوں کو پہلے ذہنی دباؤ میں مبتلا کیا گیا اور پھر انہیں خوشبوئیں سونگھائی گئیں۔ماہرین کو معلوم ہوا کو لینالول سونگھنے سے چوہوں کے خون کے خلیوں میں موجود ان مخصوص مرکبات کی سطح تقریباً نارمل ہوگئی جو ذہنی دباؤ کی حالت میں بڑھ جاتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف خوشبوؤں کا ، ذہنی دباؤ کے نتیجے میں خون میں پیدا ہونے والے مخصوص مرکبات پراثر مختلف سطح کا تھا۔ کچھ خوشبوؤں نے ان مرکبات کی سطح کو نمایاں طور پر کم کیا جن میں لینالول سرفہرست ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں میں لیموں، آم اور مالٹے کی خوشبو ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدددیتی ہے۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ لہسن صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہےجو کھانوں کا اہم جزو ہے

    السلام علیکم ۔ کاشان بھائی ۔
    اس مفید پوسٹ کے لیے بہت شکریہ ۔ خوشبو تو ہمارے پیارے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بہت پسند تھی ۔ بلکہ انکا سراپا اقدس کستوری سے بڑھ کر خوشبودار تھا۔
    اسی لیے خوشبو کا استعمال ایک مسلمان کے لیے باعث ثواب بھی ہوتا ہے۔ اور آپکی پوسٹ کے مطابق "مفید" بھی ہوتاہے۔۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں