1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 28 برس بیت گئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 28 برس بیت گئے

    سولہویں صدی عیسوی میں تعیر ہونے والی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 28سال بیت گئے ہیں۔ ایودھیا میں تعمیر شدہ یہ مسجد چھ دسمبر 1992ء کو ہندو انتہا پسندوں نے شہید کر دی تھی۔

    اس کے بعد بھارت سمیت مختلف ممالک میں کشیدگی پھیل گئی اور فسادات شروع ہو گئے تھے۔ بھارت میں بابری مسجد کے علاوہ اور بہت سی مساجد اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا یا نذرآتش کر دیا گیا۔

    مسجد کی شہادت سے چند سال پہلے 1989ء میں اس وقت کے وزیراعظم راجیو گاندھی نے مسجد کے قریب رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ اقدام ہندو مسلم کشیدگی کم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے لیکن بعد ازاں اسی بنیاد پر بی جے پی نے مسجد کی شہادت کے لیے کوششیں تیز کر دیں اور چھ دسمبر 1992ء کو حملہ کرکے اس مسجد کوشہید کر دیا گیا۔

    بعد ازاں رام مند کی تعمیر کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں بھی کیس چلتا رہا۔ گزشتہ برس بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    اس کے بعد پانچ اگست 2020ء کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسجد کی جگہ متنازع رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں