1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از راقم, ‏9 فروری 2010۔

  1. راقم
    آف لائن

    راقم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2007
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    السلام علیکم، بھائیو اور بہنو!
    مجھے یہاں آئے ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا۔ "اردو" سے محبت کہیں نہ کہیں "محبانِ اردو" تک پہنچا دیتی ہے۔
    اللہ آپ سب کو خوش رکھے ۔ میں اسی فورم کی وساطت سے ان "محبانِ اردو" کو مبارک باد دیتا ہوں جنھوں نے اردو کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر استعمال کے قابل بنایا اور بنا رہے ہیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی رنگ و نسل، مذہب یا ملک سے ہو۔
    امید ہے "اردو" کے یہ دیوانے یونھی اپنا سفر رکھیں گے۔
    اپنی ایک غزل آپ کی بصارتوں کی نظر کر رہا ہوں۔ پسند آنے کی کوئی گارنٹی نہیں۔
    والسلام
    غزل ملاحظہ فرمائیے:

    بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل
    کرتے ہیں اس کا کام تو انسان آج کل

    محسوس ہو رہا ہےکہ وہ بھی اداس ہیں
    اور ہم بھی ہیں ذرا سے پریشان آج کل

    جانے سےپہلے یوں تو کبھی روکتا نہ تھا
    کچھ تلخ ہو گیا ہے یہ دربان آج کل

    کس بات پر خفا ہیں وہ ہم کو خبر نہیں
    غیروں پہ ہو رہے ہیں جو احسان آج کل

    دینے لگے جو ہم کو مساوات کا سبق
    رکھنے لگے ہیں ہاتھ میں میزان آج کل

    راقم چلو کہ تھوڑا سا ہم بھی خرید لیں
    بکنے لگا ہے شہر میں،ایمان آج کل
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    واہ بہت‌خوب راقم جی اچھی کاوش ھے
    امید ھے‌آپ آپ کلام سے ہمیں نوازتے رھیں گے
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    کس بات پر خفا ہیں وہ ہم کو خبر نہیں
    غیروں پہ ہو رہے ہیں جو احسان آج کل

    بہت خوب جی :a191: :dilphool:
     
  4. راقم
    آف لائن

    راقم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2007
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    حوصلہ افزائی اور پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ۔
    ان شا اللہ کچھ نہ کچھ پیش کرتا رہوں گا۔
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    ہمیں انتظار رھے گا ، اور مجھے امید ھے شاعری کے چوپال میں آپ کی آمد ایک خوش کن اضافہ ثابت ہو گی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں