1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیگ بنایں ،،

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ 2, ‏7 دسمبر 2017۔

  1. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    آپ گھر میں پڑی فالتو چیزوں سے کم پیسوں میں خود بھی آرٹ کے نمونے تیار کر سکتی ہیں۔ اپنے گھر کو سجا سکتی ہیں ،،
    فیبرک بیگ بنانے کا طریقہ:

    سٹیپ 1۔
    سب سے پہلے ایک سادہ کا غذ پر بیگ کی ساخت ڈرا کر لیں اور قینچی سے کاٹ لیں سلائی لگانے کا مارجن رکھیں۔
    [​IMG]
    سٹیپ 2 ۔
    اب اس کاغذ کی ساخت کو اس کپڑے پر رکھ کر کاٹ لیں جس سے آپ بیگز بنانا چاہتی ہوں ۔ اس کے ساتھ ہی اندر کی طرف لگانے کے لئے فوم یا چپ بکرم بھی اتنے ہی سائز میں کاٹ لیں۔

    سٹیپ 3 ۔
    فیبرک فوم اور سادہ کپڑے کی تہہ کو پنوں(Pins) سے جوڑلیں۔ اس کے بعد اسے احتیاط سے سی لیں۔ اب کپڑے کی بیرونی سطح پر آرائشی چیزیں لگالیں۔ آپ لیس، رنگین بٹن یا موتیوں کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔

    سٹیپ 4۔
    بیگ کے اندر لائننگ لگانا ضروری ہے۔ لائینگ کے لئے اچھا کپڑا منتخب کریں۔اس میں اندر کی طرف پاکٹس (Pockets)بھی لگیں گی۔

    سٹیپ 5 ۔
    اب بیگز کے دونوں حصّے سلائی کر کے اس میں ہینڈل لگا دیں۔ آپ میٹل، پلاسٹک یا لکڑی کے ہینڈل کی جگہ کپڑے کے سٹریپ (Strap) بھی لگا سکتی ہیں

    [​IMG]
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں