1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیٹی کے انتقال کی خبر، مدینہ میں موجود شاہد آفریدی کے مخالفین کی نہایت قبیح حرکت

'حالاتِ حاضرہ اور ملکی و عالمی سیاست' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏28 اپریل 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی عرب میں مذہبی فرائض کی ادائیگی کیلئے موجود پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر اورسابق ٹی20کپتان شاہدآفریدی کے ناقدین اور سوشل میڈیا کے صارفین نے نہایت قبیح حرکت کی اور بغیر کسی تصدیق کے ان کی زیرعلاج بیٹی کے انتقال کی افواہ پھیلادی اور ساتھ ہی کچھ صارفین نے تصویر مزید آگے پھیلاتے ہوئے دعا کی اپیل بھی کردی تاہم شاہدآفریدی کی صاحبزادی اسمارہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کے انتقال کی افواہ میں کوئی حقیقت نہیں جبکہ گزشتہ ماہ اسمارہ کاصرف دانتوں کا آپریشن ہواتھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک معصوم بچی کے جسد خاکی کی تصویرکو اسمارہ کی تصویر کیساتھ جوڑدیاگیاجوبظاہر اسمارہ کی ہم شکل لگتی ہیں اور شاہدآفریدی کی صاحبزادی کے انتقال کی افواہ کیساتھ ہی بتایاگیاکہ وہ کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئیں جسے کئی لوگوں نے مزید لائیک و شیئرکردیا اور دعا کی اپیل کردی لیکن شاہدخان آفریدی کی صاحبزادی زندہ ہیں اور ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔اسی طرح وائرل ہونیوالی ایک اور تصویر میں شاہدخان آفریدی ایک جنازے کو کندھا دیئے ہوئے ہیں لیکن یہ جنازہ کسی بڑے شخص یا عورت کا ہے ، نہ کہ بچے ک الیکن تصویر شیئرکرتے وقت نہیں سوچا گیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ شاہدآفریدی کی صاحبزادی کی دانتوں کی سرجری ہوئی تھی اور کامیاب آپریشن کے بعد شاہدخان آفریدی نے ہراس شخص کا شکریہ اداکیاتھا جنہوں نے انہیں اوران کی صاحبزادی کو دعاؤں میں یاد رکھا لیکن اب کی بار سوشل میڈیا کی وجہ سے شاہدخان آفریدی کی فیملی کو ذہنی کوفت کا سامنا کرناپڑا۔
    Afridi-1.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے ۔افواہیں پھیلانا کر لوگوں کے دل دکھانا ۔
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    کتنی گھٹیا حرکت ہے یہ۔۔۔:(:(
    شاہد آفریدی کا جو بھی معاملہ ہو ایک معصوم بچی کے ساتھ اس طرح کرنا:(
     
    عبدالمطلب اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    جی بالکل ۔ اگر کوئی نالاں ہے تو قانونی طریقے ہیں مطمئن ہونے کیلئے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں ایسا کرنا ظلم ہے
    669c0984d012daaa75386124e8bb10a9.jpeg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں