1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیوٹی کارنر

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بیوٹی کارنر
    صاف اور ملائم جلد کے لیے دو بادام گرائینڈ کر لیں۔اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس اور شہد ملائیں۔اسب اسے چہرے پر لگا لیں اور چند منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔

    گھر میں بلیچ بنانے کے لیے بیسن میں دہی مکس کر کے چہرے پر لگائیں۔

    آنکھوں کے نیچے حلقے اور سوجن کم کرنے کے لیے آلو اور کھیرے کا جوس مکس کر کے لگائیں۔

    چہرے داے دانے اور کیل مہاسے ختم کر نے کے لیے میتھی کے پتوں کو گرائینڈ کر کے اس میں لیموں کا رس مکس کر کے لگائیں۔

    رنگ گورا کرنے کے لیے کھیرے کا رس نکال لیں،پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ عرقِ گلاب اور آدھا چائے کا چمچ گلیسرین ملا کر چہرے پر لگائیں۔اس سے چہرے کا رنگ سفید ہو جائے گا،روزانہ رات کو سوتے وت لگانے سے آہستہ آہستہ اس سے چہرہ ہلکا سا بلیچ ہونا بھی شروع ہو جائے گا۔

    باجرے کا آتا اور پنیر ٹماٹروں کے جوس میں ملائیں اور چہرے پر لگائیں۔اسے تقریباً بیس منٹ تک لگا رہنے دیں،اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ا س سے آپ کے چہرے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور رنگت بھی گوری ہو جائے گی۔

    چہرے سے میل صاف کرنے کے لیے جو کے آٹے کا استعمال کریں۔تھوڑے سے آٹے میں چند قطرے زیتون کا تیل اور آدھا چائے کا چمچ شہد ملائیں۔اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں اور پھر اس آمیزے کو چہرے پر خوب مل لینے کے بعد پانی سے منہ کو دھو لیں۔جو کا آٹا بازار سے با آسانی مل جاتا ہے اور آپ گرائینڈر میں ثابت جو بھی پیس سکتی ہیں۔اس آمیزے میں لیموں کے عرق کے چند قطرے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

    اگر ماتھے پر باریک دانے نکل آئیں تو سنگترے کے چھکے خشک کر کے باریک پیس لیں۔اسے تازہ پانی میں مرہم بناکر ماتھے پر لگائیں۔چند دنوں میں ہی دانے ختم ہو جائیں گے اور ماتھا بالکل صاف ہو جائے گا۔

    ہربل فیشل کرنے کے لیے پسے ہوئے بادام دو چائے کے چمچ،ملتانی مٹی چار چائے کے چمچ،جائفل پسا ہوا ایک چائے کا چمچ اور عرق، گلاب حسب ضرورت لے لیں۔تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور اس میں اتنا عرقِ گلاب شامل کریں کہ گاڑھا سا مکسچر بن جائے۔اب اسے بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔اپنے چہرے کو دو بار ٹھنڈے پانی سے دھوئیں،پھر پانی گرم کر کے دس منٹ سٹیم کر لیں۔بھاپ لینے کے بعد روئی یا سپنچ کی مدد سے چہرے کو نرمی سے صاف کر لیں۔،پھر دوسرا سپنچ لے کر اسے گرمی پانی میں بھگو کردوبارہ اس سے اپنے چہرے کو صاف کریں۔جب اچھی طرح صاف ہو جائے اور چہرے کی میل کچیل بھی دور ہو جائے تو یہ مکسچر اپنے چہرے پر لگا لیں۔جب اچھی طرح کشک ہو جائے تو ماج کرتے ہوئے چہرے سے اتار لیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔یہ عمل اگر آپ مہینے میں دو با ر کریں تو اس سے آپ کا رنگ بھی صاف ہو گا اور جلد بھی ترو تازہ ہو جائے گی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں