1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بینگن کے بہترین فوائد ۔۔۔۔ ثناءخان

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بینگن کے بہترین فوائد ۔۔۔۔ ثناءخان

    اگر یوں کہا جائے کہ بینگن صرف سبزی نہیں بلکہ وٹامن سی کا خزانہ ہے تو ہر گز غلط نہ ہو گا۔کم قیمت اور عام سا نظر آنے والا یہ پھل اپنے اندر صحت کے خزانے سموئے ہوئے ہے۔

    پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں بینگن کو مختلف انداز میں پکا کر کھایا جاتا ہے۔ایسا ضروری نہیں کہ ہر سبزی آپ کی پسندیدہ غذا ہو لیکن اس بات پر سو فیصد یقین رکھیں کہ قدرت کی عطا کردہ ہر نعمت میں صحت کے بیشمار فوائد ضرور موجود ہیں۔اس لئے آپ سبزی کو مختلف انداز میں پکا کر کھانے کی کوشش کریں۔مثال کے طور پر بینگن کی سبزی کو آلو بینگن یا بینگن کا بھرتہ بنا کر کھایا جا سکتا ہے۔اگر آپ کو اس کا ذائقہ پسند نہیں تو رائتے میں بینگن فرائی کر کے شامل کریں ،یقینا لطف آئے گا۔

    اگربات کریں انسانی صحت پر بینگن کے فوائد کی تو اس میں موجود فائیٹو نیوٹرینٹ دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔اس میں موجود وٹامن سی کی بڑی مقدار جسم میں بیکٹریا کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس میں موجود فائبر اور کم حل پذیر کاربو ہائیڈریٹس شوگر لیول کنٹرول رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ بینگن کھانے سے جلد پر حیران کن نتائج نظر آنے لگتے ہیں۔آئیے اس کے 5بہترین فوائد سے متعلق آپ کو قدرے تفصیل سے بتائیں۔

    جلد کے کینسر سے بچائو میں معاون: ماہرینِ صحت کے مطابق وہ غذائیں جو جلد کے کینسر سے تحفظ فراہم کرنے میں بہترین ہیں ان میں سے ایک بینگن بھی ہے۔اس میں جلد کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔اس میں موجود کلوروجینک ایسڈ کینسر کے خلاف مدافعت کرتا ہے۔بینگن میں موجود اینٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل خصوصیات جسم میں خراب کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

    بالوں کی افزائش کرے: اس میں صحت مند انزائمز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو ہیئر فولیسلز (بال پٹک)کے لیے بہترین ہے۔موجودہ دور میں جب بالوں کا گرنا بیماری کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے،ایسے میں بینگن کے استعمال سے بالوں کی صحت اور نشو و نما کوبہتر کی جا سکتی ہے۔بینگن میں شامل پانی کی مقدار بھی بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر انہیں گھنا کرتی ہے۔

    جلد میں نرمی : بینگن میں 92فیصد پانی شامل ہوتا ہے۔یہ بھی ہم سبھی جانتے ہیں کہ جلد کو نرم و ملائم بنانے اور اس کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے پانی کس قدر اہم ہے۔ایسے میں پانی کی زیادہ مقدار رکھنے والی سبزیوں کو اپنی خوراک میں شامل کر نا بھی جلد کو شفاف بناتا ہے۔ اگر آپ بھی بے داغ اور جھریو ں سے پاک جلد کی خواہش مند ہیں تو بینگن کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کریں۔

    جلد میں چمک : چہرہ تازہ اور چمکدار بھی اسی صورت نظر آتا ہے جب اسے مناسب نمی فراہم کی جائے۔ خشکی دور ہو گی تو جلد میں چمک بھی پیدا ہو گی اور یہ لچکدار بھی نظرا ٓئے گی۔اپنے کھانوں میں بینگن کو شامل کرکے چہرے کی چمک میں اضافہ کریں۔

    بڑھتی عمر کے اثرات گھٹائے: ماہرینِ حسن کے مطابق چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بینگن کا استعمال بے حد مفید ہے۔اس کے چھلکے میں اینتھو سیاننز نامی اجزاء پائے جاتے ہیں جو بڑھتی عمر کے اثرات گھٹانے کے لیے بہترین مانے جاتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بینگن کے چھلکے میں وہ بہترین اجزاء شامل ہیں جو جلد کی جھریاں دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد سے متعلق کئی بیماریوں سے بھی نجات دلاتے ہیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں