1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیشتر پاکستان تاریکی میں ڈوب گیا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏24 ستمبر 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بیشتر پاکستان تاریکی میں ڈوب گیا

    پاکستان میں بجلی کی سپلائی منقطح ہونے کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔
    وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات طارق عظیم کا کہنا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاؤن تخریب کاری کا نتیجہ نہیں اور آئندہ چھ سے سات گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔

    ملک میں بجلی کی فراہمی میں تعطل اتوار کی دوپہر کو ایک بجکرچالیس منٹ کے قریب اس وقت ہوا جب منگلا کی پانچ سو کے وی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ جس کے بعد تربیلا، گدو اور جامشورو مین ٹرانسمیشن لائن سے بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔

    بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کی وجوہات کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ واپڈا کے ترجمان نےتخریبی کارروائی کے امکان کو رد کر دیا ہے۔

    تربیلا اور منگلا پاور سٹیشن کی وجہ سے پنجاب اور سرحد، کشمیر جبکہ گدو اور جامشورو پاور سٹیشن میں خرابی کے باعث سندھ اور بلوچستان میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے بتایا کہ یہ بریک ڈاؤن تکنیکی خرابی کی بنا پر ہوا اور وزیراعظم پاکستان نے اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق غازی بروتھا پاور پلانٹ سے فیصل آباد کے نواحی علاقے گٹی تک جانے والی پانچ سو کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائن کی دیکھ بھال کے عمل کے دوران فالٹ پیدا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ایک کر کے تمام فیڈر ٹرپ کر گئے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔

    نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے جنرل مینیجر صلاح الدین رفاعی نے بتایا کہا کہ بریک ڈاؤن کا یہ واقعہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نہیں ہوا اور سنہ دو ہزار ایک میں بھی اسی طرح کا واقعہ رونما ہو چکا ہے۔

    اسلام آباد میں واقع واپڈا کنٹرول سنٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا کے چودہ میں سے دو یونٹوں کی بحالی کے بعد اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بجلی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی شہر کے چارگرڈ سٹیشنوں اور لاہور کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ اتوار کی دوپہر دو بجے کے قریب ملک کے بیشتر علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں جہاں ایک طرف لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا وہیں دوسری جانب ملک بھر میں تربیلا ڈیم پر تخریب کاری، اسمبلیاں ٹوٹنے اور حکومت کے خلاف بغاوت جیسی افواہوں کا بازار بھی گرم ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں عوام میں بے چینی پھیل گئی تھی۔

    واپڈ کے چیئرمین طارق حمید نے ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری طور پر نہیں بتایا جاسکتا کہ کیا فنی خرابی ہوئی تھی ہماری پہلی ترجیح بجلی کی بحالی ہے۔

    دوسری طرف واپڈا نے کراچی کو چھ سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل کردی ہے۔ جس کی وجہ سے کراچی کی تیس فیصد آبادی بجلی کے بحران کا شکار ہے۔
    جس کے بعد کے ای ایس سی نے مختلف علاقوں میں مختلف اوقات میں لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔کراچی کو دو ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے جس میں چھ سو میگاواٹ واپڈا کی جانب سے فراہم کئے جاتے ہیں۔

    اسلام آباد راولپنڈی
    پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی واپڈا کی ٹرانسمیشن لائنوں میں پیدا ہونے والی خرابی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی دو گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

    اسلام آباد کے کچھ شہری علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں اور راولپنڈی، جہلم ، چکوال جیسے نزدیکی شہروں میں تاحال بجلی بند ہے۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/stor ... n_ra.shtml
     
  2. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اس لوڈ شیڈنگ کا کوئی حل ہو تو بتائیں
     
  3. مریم رانی
    آف لائن

    مریم رانی ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2006
    پیغامات:
    63
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پاکستان امریکہ کو ٹھیکے پر دے دیں
     
  4. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    پہلے کون سا اسے ہم خود چلا رہے ہیں :cry:
     
  5. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    تو پھر لوڈشیڈنگ ختم کیوں نہیں ہو گئی :?:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی سیدھا سا جواب ہے۔ ٹھیکے کی شرائط میں لوڈ شیڈنگ شامل ہی نہیں۔
    ڈیل میں شامل ہے :
    پاکستان سے اسلام کی بیخ کنی کرنا (نعوذ باللہ)
    پاکستان کو سیاسی و معاشی قوت بننے میں ہر ممکن رکاوٹ ڈالنا۔
    پاکستان کے مٹھی بھی وڈیروں‌، جاگیرداروں، سرمایہ داروں کے مفادات کے تحفظ کرنا اور غریب عوام کو ہمیشہ غربت کی چکی پسنے اور خود اس میں پسنے پر مجبور رکھنا۔
    وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں