1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ
    upload_2019-11-29_2-38-8.jpeg
    بیرسٹر فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کے روبرو آرمی چیف کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہونے کیلئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
    خیال رہے کہ فروغ نسیم کے مستعفی ہونے کے بعد وفاقی کابینہ اراکین کی تعداد انچاس سے کم ہو کر اڑتالیس جبکہ وفاقی وزرا پچیس سے کم ہو کر چوبیس رہ گئے تھے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے فروغ نسیم کا بطور وزیر قانون وانصاف استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر فروغ نسیم کا بطور وزیر قانون وانصاف استعفیٰ منظور کیا تھا۔

    وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا کو بتایا تھا کہ فروغ نسیم وفاقی وزیر رہتے ہوئے وکیل کی حیثیت سے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے، اسی لیے انہوں نے رضا کارانہ طور پر استعفی دیا، جسے وزیر اعظم عمران خان نے منظور کر لیا۔ فروغ نسیم بدھ کے روز سپریم کورٹ کے سامنے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوں گے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں