1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیدم شاہ وارثی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سین, ‏5 اپریل 2013۔

  1. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    اگر کعبے کا رُخ بھی جانبِ میخانہ ہو جائے
    تو پِھر سجدہ مری ہر لغزشِ پیمانہ ہو جائے
    وہی دِل ہے جو حُسن و عشق کا کاشانہ ہو جائے
    وہی سر ہے جو اس کی تیغ کا نذرانہ ہو جائے
    یہ اچھی پردہ داری ہے،یہ اچھی راز داری ہے
    کہ جو آئے تمہاری بزم میں دیوانہ ہو جائے
    مرا سَر کٹ کے مقتل میں گِرا قاتل کے قدموں پر
    دمِ آخر ادا یوں سجدۂ شکرانہ ہو جائے
    تری سرکار میں لایا ہوں ڈالی حسرتِ دِل کی
    عجب کیا ہے مرا منظور یہ نذرانہ ہو جائے
    وہ سجدے جِن سے برسوں ہم نے کعبے کو سجایا ہے
    جو بُت خانے کو مِل جائیں تو پِھر بُت خانہ ہو جائے
    یہاں ہونا نہ ہونا ہے،نہ ہونا عین ہونا ہے
    جِسے ہونا ہو کچھ خاکِ دِرِ جانانہ ہو جائے
    سحر تک سب کا ہے انجام جل کر خاک ہو جانا
    بنے محفل میں کوئی شمع یا پروانہ ہو جائے
    وہ مے دے دے جو پہلے شِبلی و منصور کو دی تھی
    تو بیدم بھی نِثارِ مرشدِ میخانہ ہو جائے
    (بیدم شاہ وارثی)
     
    نعیم، ھارون رشید، پاکستانی55 اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ!
    وہ مے دے دے جو پہلے شِبلی و منصور کو دی تھی
    تو بیدم بھی نِثارِ مرشدِ میخانہ ہو جائے

    حضرت بیدم شاہ وارثی رح کے کلام میں ایک عشق کی ایک عجب بےخودی کی سی کیفیت پائی جاتی ہے۔
    بہت خوبصورت کلام ہے
    شکریہ سین جی!
     
    سین اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عا بد عالی تاج
    آف لائن

    عا بد عالی تاج ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2013
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی اچھی شئیرنگ ہے سین جی
    شکریہ
     
    سین اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت کلام ہے
    شکریہ سین جی!
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں ہونا نہ ہونا ہے،نہ ہونا عین ہونا ہے
    جِسے ہونا ہو کچھ خاکِ دِرِ جانانہ ہو جائے


    بہت اعلی ۔ بہت عارفانہ کلام ہے۔ @سین جی عمدہ انتخاب ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں