1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد شعیب خٹک, ‏23 جولائی 2010۔

  1. محمد شعیب خٹک
    آف لائن

    محمد شعیب خٹک ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2010
    پیغامات:
    127
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    اس غزل کے شاعر کا نام شعیب تنویر لکھا ہوا ہے۔کیا اسے کوئی جانتا ہے ؟


    بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے
    گل و گلزار کی باتیں، لب و رخسار کے قصے

    یہاں سب کے مقدر میں فقط زخمِ جدائی ہے
    سبھی جھوٹے فسانے ہیں وصالِ یار کے قصے

    بھلا عشق و محبت سے کسی کا پیٹ بھرتا ہے
    سنو تم کو سناتا ہوں میں کاروبار کے قصے

    مرے احباب کہتے ہیں یہی اک عیب ہے مجھ میں
    سرِ دیوار لکھتا ہوں پسِ دیوار کے قصے

    کہانی قیس و لیلیٰ کی بہت ہی خوب ہے لیکن
    مرے دل کو لبھاتے ہیں رسن و دار کے قصے

    میں کیسے خون روتا ہوں وطن کی داستانوں پر
    کبھی تم بھی تو سُن جاؤ مرے آزار کے قصے

    شعیب اکثر میں لوگوں سے اسی کارن نہیں ملتا
    وہی بے کار کی باتیں وہی بے کار کے قصے
     
    تانیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جواب: بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے

    واہ بہت ہی خوب۔۔۔۔بہت ہی زبردست اور بے پناہ تعریف کے قابل غزل ہے!!! :wow::a180::mashallah:
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے

    شعیب تنویر کے بارے میں اس سے زیادہ نہیں جانتا کہ وہ ایک اچھے شاعر ہیں۔ کچھ شاعری ہے ان کی وہ شئیر کر رہا ہوں۔

    تمہاری بے وفائی

    تمہاری موت پر میں نے
    کوئی نوحہ نہیں لکھا
    اگرچہ اپنے ہاتھوں سے
    تمہیں دفنا چکا ہوں میں

    کوئی نوحہ نہیں لکھا
    کہ دُنیا بھر کی نظروں میں
    ابھی تک جی رہی ہو تم

    مجھے معلوم ہے جانم
    کہ میری موت پر تم بھی
    کوئی نوحہ نہ لکھو گی
    کہ دُنیا بھر کی نظروں میں
    ابھی تک جی رہا ہوں میں

    حقیقت تو مگر یہ ہے
    کہ کب کے مر چکے ہیں ہم
    تمہاری بے وفائی نے
    مجھےبھی مار ڈالا ہے
    تمہیں بھی مار ڈالاہے

    شعیب تنویر
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے

    مرا مقدر ملال رکھنا
    مگر تم اپنا خیال رکھنا

    ہمارا چہرہ ہے زرد چہرہ
    تم اپنا چہرہ گلال رکھنا

    وفا کا جب بھی نصاب لکھو
    ہماری اُس میں مثال رکھنا

    عداوتوں سے پڑے گا پالا
    محبتوں کو سنبھال رکھنا

    لبوں پہ بے شک شکایتیں ہوں
    مگر دلوں میں نہ بال رکھنا

    وطن کی مٹی پکارتی ہے
    وطن سے رشتہ بحال رکھنا

    کہاں سے سیکھا ہے ابنِ آدم
    لہو کے دریا اُچھال رکھنا

    شعیب اب کے وہ رن پڑا ہے
    قلم کو نیزے میں ڈھال رکھنا

    شعیب تنویر
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد شعیب خٹک
    آف لائن

    محمد شعیب خٹک ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2010
    پیغامات:
    127
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    جواب: بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے

    بہت خوب بلال صاحب
    ویسے یہ شعیب تنویر کوئی چھپے ہوئے رستم لگتے ہیں۔
     
  6. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے

    شعیب بھائی اور بلال بھائی بہت ہی خوب شاعری ارسال کی زبردست :wow: :222:
     
  7. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے

    بہت خوب صاحبان زبردست انتخاب ہے
    خوبصورت شئیرنگ ہے
     
  8. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے

    واہ بہت ہی خوب۔۔۔۔بہت ہی زبردست
     
  9. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ
    زبردست
    بہت خوب۔۔۔۔واہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں