1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بہتری کا آغازـ:خود احتسابی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏30 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    بہتری کا آغازـ:خود احتسابی
    اپنی زندگی میں Reflectionلانا بہت ضروری ہے ۔اپنی غلطیوں پر پشیمان ہونا ، کسی دوسرے کی جگہ پر کھڑے ہوکر سوچنا کہ یہ انسان جو اتنی سخت سردی کے موسم میں اینٹیں لارہا ہے ، پلستر کررہا ہے اور کام کرتا جارہا ہے ، اس کی زندگی کس قدر مشکل ہے ۔میں اگر یہ کام نہیں کررہا تو اس میں میرا کیاکمال ہے ؟جب تک انسان Reflectنہیں کرتا تو اس میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔یہی وجہ ہے کہ خودنموئی( Self-improvment)کا آغاز خوداحتسابی (Self-assesment)سے ہوتا ہے ۔جب تک اپنی ذات کا احتساب انسان کاپہلا قدم نہ ہو تب تک وہ خو د کو بہتر نہیں کرسکتا ۔خود کو جانے ، پرکھے ،ماپے اور تولے بغیر کوئی بھی انسان ترقی نہیں کرسکتا۔ہم جلدی سے خود کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ موٹیویشن پیدا کرنے اوربڑے خواب دیکھنے سے ہماری ترقی شروع ہوجائے گی لیکن یہ سوچ غلط ہے۔جب تک آپ اپنی زندگی میں Reflectionلے کر نہیں آتے توتب تک یہ سب محض دیوانے کا خواب ہے جو کبھی تعبیر نہیں پاتا۔
    انسان واحد مخلوق ہے جس کے اندر یہ خاصیت ہے ۔یہ خاصیت اگر شیروں میں ہوتی تو شاید وہ سب سے بہتر ہوتے ،لیکن جو انسان ہوکر بھی غور وتدبر سے خالی ہے تو معذرت کے ساتھ کہ وہ پھر انسان نہیں ہے ۔اس کے پاس جسم، دِل اور دماغ ضرور ہے لیکن وہ ان کے درست استعمال سے ناواقف ہے ۔جب بھی آپ جاننا چاہیں کہ کسی انسان کے پاس دماغ کتنا بڑا ہے تو دیکھیں اس میں تفکر کتنا ہے ۔
    تعلیم کا مقصد:غور وفکر
    اگر میں یہ کہوں تو بے جا نہ ہوگا کہ تعلیم کا دوسرا نام Reflectionہے ۔تعلیم کا مطلب ہی یہ ہے کہ انسان اپنے شاگردوں کو یہ سکھائے کہ زندگی کے نقاط(Dots) کوجوڑو۔پورے دِن اور مہینے کو Reflect کرو ۔اپنی خامیوں ، کوتاہیوں کو درست کرو اور اللہ نے جس جس مقام پر کرم و فضل کیا ہے اس پر اپنے رب کا شکرگزار بند ہ بن جائو۔
    آج ہم زندگی کی تیز رفتاری میں اس قدر کھوئے ہوئے ہیں کہ اپنے لیے وقت ہی نہیں ہے۔کبھی کبھار بیٹھ کر اپنی زندگی کو Reflect کرنا چاہیے کیونکہ جب ہم Reflectنہیں کرتے تو پھر اپنی غلطیوں کے لیے ہم جواز ڈھونڈنے لگ جاتے ہیں اور یہ چیزہماری ترقی کے لیے زہرقاتل ہے۔یاد رکھیں !جس غلطی پر نفس دلیل پیش کرے تووہ کبھی ٹھیک نہیں ہوسکتی ۔غلطی ٹھیک کرنے کے لیے دلیل کو ختم کرنا پڑتا ہے ،معذرت کرنی پڑتی ہے اور خود کو اپنی ذات کے کٹہرے میں کھڑاکرکے اپنے نفس سے اقبالِ جرم کروانا پڑتا ہے تب کہیں جاکر پھرانسان ’’گوہر ‘‘بنتا ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں