1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھولی نہیں ہے دل سے تیری کبھی جدائی-----برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏18 مارچ 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    محمد سعید سعدی
    @زنیرہ عقیل
    ----------
    مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
    ------
    بھولی نہیں ہے دل سے تیری کبھی جدائی
    تیرے بغیر دنیا مجھ کو نہ راس آئی
    -------------
    تیرے سوا تو کوئی آیا نہ میرے دل میں
    یہ گردشِ زمانہ مجھ کو کہاں ہے لائی
    ------یا
    یہ گردشِ زمانہ کس کے ہے پاس لائی
    ------------
    تیرے بغیر اب تک سُونی پڑی ہے یونہی
    جنّت جو میں نے دل میں تیرے لئے بنائی
    ----------
    غم کے چراغ دل میں جلتے رہیں گے یونہی
    چہرہ ترا نہ جب تک دے گا مجھے دکھائی
    ----------------
    دل سے مرے اداسی جائے بھلا تو کیونکر
    آواز مجھ کو تیری دیتی نہیں سنائی
    ------------
    دل منتظر ہے تیرا آنا پڑے گا تجھ کو
    دونوں کی جان لے گی ورنہ تو یہ جدائی
    -----
    نظریں جمیں ہیں میری رستے پہ تیرے آ جا
    دونوں کی ہو رہی ہے دنیا میں جگ ہنسائی
    -----------
    مہمان اب ہے شائد کچھ ہی دنوں کا ارشد
    آ جا کہ پیار تیرا اس کی ہے سب کمائی
    -----------------
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محترم انکل بہت خوبصورت کلام ہے
    ماشاء اللہ

    بھولی نہیں ہیں یادیں جب سے ہوئی جدائی
    تیرے بغیر دنیا مجھ کو نہ راس آئی

    اگر یہ شعر اس طرح ہو جائے تو درست نہیں ہوگا؟
     
  3. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بیٹی۔بہت خوب مشورہ دیا ہے،اس وقت میری صھت اچھی نہیں ہے تین دن ہسپتال کی قرنطینہ وارڈ میں رہ کر دو گھنتے پہے گھر آیا ہوں اور چودہ دن تک اپنے علیحدہ کمرے کیں رہنے کی ہدایت ہے ۔ بیگم بھی کمرے کے بار کھنا رکھ سکتی ہے۔ صحت کے لئے دعا کتی رہیں ۔۔یا پھر جنّت میں ملاقات ہو گی انشاءاللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں