1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت کو اگلے سال افغانستان کے انتخابات میں مرکزی کردار ادا کرنا ہو گا: کیری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏24 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بھارت کو اگلے سال افغانستان کے انتخابات میں مرکزی کردار ادا کرنا ہو گا: کیری
    نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا توانائی سے متعلق مذاکرات کرنا خوش آئند ہے۔ ہمسایوں سے بہتر تعلقات قائم کر کے معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت باہمی اختلافات ختم کر کے معاشی تعلقات کو وسیع کر سکتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان، افغانستان کے راستے ترکمانستان سے گیس حاصل کر سکتے ہیں۔ ترکمانستان سے گیس لینے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔ بھارت کو افغانستان کے انتخابات 2014ءمیں مرکزی کردار ادا کرنا ہو گا۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت افغانستان میں ہونے والے انتخابی عمل کو مزید بہتر بنا سکتی ہے۔ بھارت افغانستان میں شفاف اور آزادانہ نظام اور مسائل کے حل میں کردار ادا کر سکتا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں