1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏20 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    دبئی: ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
    دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوگئی اور 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی، قومی ٹیم 44ویں اوور میں 162 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف باآسانی 2 وکٹ کے نقصان پر 29 اوورز میں پورا کرلیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا اور دونوں نے 86 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، اس دوران کپتان روہت شرما 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد شیکھر دھون نے اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا لیکن 104 رنز کے مجموعی اسکور پر وہ فہیم اشرف کا شکار بن گئے، دھون 46 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ امباٹی رائیڈو اور دنیش کارتک نے تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، دونوں بلے باز 31، 31 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخرزمان نے کیا تاہم اوپنرز پر اعتماد آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور صرف 3 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، امام الحق صرف 2 رنز جب کہ فخرزمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک اور بابر اعظم کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی تاہم بابر اعظم غلط شارٹ کھیلتے ہوئے بولڈ ہوگئے، وہ 47 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ توقعات کے برخلاف صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی شعیب ملک بھی 43 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر نے بھی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آصف علی بھی صرف چند ہی گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے، وہ 9 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ آل راؤنڈر شاداب خان کی اننگز بھی 8 رنز تک محدود رہی۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے محمد عامر کے ساتھ ملکر ساتویں وکٹ کے لیے 37 قیمتی رنز جوڑے مگر فہیم اشرف جسپرٹ بمرا کا شکار بن گئے، وہ 21 رنز ہی بناسکے جب کہ حسن علی تیسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے، محمد عامر آخر تک مزاحمت کرتے رہے اور 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے بھنویشور کمار اور کیدار جادیو نے 3،3 جب کہ جسپرٹ بمرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت کے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دل توڑنے والی خبریں نہ دیا کریں نا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کھیل تو کھیل ہی ہے ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بار پھر دل پر خنجر چل پڑے
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    دل کو قصائیوں سے دور رکھیں ۔ ۔ ۔ mad:
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی ٹیم نے قیمہ بنا دیا اب کچھ رہا ہی نہیں دل کی جگہ
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    قیمہ ۔ ۔ ۔ واؤ ۔ ۔ ۔ گولہ کباب ۔ ۔ ۔
    لیکن :cfd: دل کے قیمے کی گولہ کباب بنتے ہیں کیا ؟
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے یہ لوگ انڈیا سے ہی کیوں ہارتے ہیں؟
     
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    دلوں کے قیمے بھی تو بنوانے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں