1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت میں جتنے رہنما آئے مودی سب سے زیادہ خطرناک ہے: ڈاکٹر مجید نظامی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏25 مئی 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (خصوصی رپورٹر) ہمیں نہ صرف اپنے اندر وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی نگہبانی کے جذبات بیدار کرنا ہوں گے بلکہ اپنی صفوں میں موجود ان بھارتی شردھالوئوں پر بھی کڑی نگاہ رکھنا ہوگی جو مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر ہمارے اس ازلی دشمن سے دوستی اور تجارت کا راگ الاپ رہے ہیں نیز وطن عزیز کی نظریاتی اساس کے حوالے سے نسل نو کے ذہنوں میں ابہام پیدا کر رہے ہیں۔ دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر ہمیں لازوال اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ نئی نسل کو اس بات سے آگاہ کریں کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور قیام پاکستان کیلئے مسلمانان برصغیر نے جان و مال کی بیشمار قربانیاں دیں۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ ہمیں اپنی یہ شہ رگ ہر حال میں ازلی دشمن سے واپس لینی ہے۔ بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں انشاء اللہ فتح ہمارا مقدر بنے گی۔ ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ممتازصحافی اورنظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین جناب ڈاکٹر مجید نظامی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں نظریۂ پاکستان فورمز کے عہدیداران کے چوتھے سالانہ اجلاس سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے آئے ہوئے نظریۂ پاکستان فورمز کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک‘نعت رسول مقبولؐ اورقومی ترانہ سے ہوا۔قاری امجدعلی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے بارگاۂ رسالت مابؐ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔سرور حسین نقشبندی نے کلام اقبالؒ سنایا۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے اداکئے۔ جناب ڈاکٹر مجید نظامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک عظیم قومی مقصد کی خاطر یہاں جمع ہونے کی پھر توفیق عطا فرمائی۔ وطن عزیز کے دور دراز علاقوں سے تشریف لانے والے اراکین کا میں بطور خاص ممنون ہوں جنہوں نے ٹرسٹ کی دعوت پرطویل سفر طے کر کے نظریۂ پاکستان فورمز کے چوتھے سالانہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریۂ پاکستان فورمز کے قیام کا مقصد پاکستان کے ہر علاقے کے افراد کو نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد کے حصول کی جدوجہد میں شریک کرنا نیز ان میں قومی اہمیت کے معاملات پر یکجہتی اور اتفاق رائے پیدا کرنا ہے ۔ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ اب تک ملک کے 38اضلاع میں نظریۂ پاکستان فورمز کا قیام عمل میں آچکا ہے اور وہ ٹرسٹ کے نیشنل ہیڈ کوارٹرز کی ہدایات کی روشنی میں نظریاتی سرگرمیوں میں ہمہ تن مصروف ہیں۔انہوں نے کہا مجھے اس موقع پر پنجاب کے درویش صفت وزیراعلیٰ غلام حیدر وائیں شہید شدت سے یاد آرہے ہیں جنہوںنے ہمیں یہ ایوان بنا کر دیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اُن کا لگایا ہوا پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہمارے ملک کو اُن جیسے چند رہنما اور مل جاتے تو آج ہمارے حالات بہت مختلف ہوتے۔ میں اُن کے بلندی ٔ درجات کیلئے ہمیشہ دعا گو رہتا ہوں۔انہوں نے کہا قابل ذکر بات یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے بابائے قوم کے نام نامی سے منسوب وطن عزیز کی اولین عمارت ’’ایوان قائداعظمؒ ‘‘ بنانے کا شرف بھی نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کو عطا فرمایا ہے۔ اس ایوان کا پہلے مرحلے کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور انشاء اللہ رواں سال کے آخر میں وہاں نظریاتی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا۔ اس ایوان کی تعمیر کیلئے جہاں وفاقی حکومت نے ہمیں فنڈز مہیا کیے ہیں ‘ وہاں پنجاب حکومت بھی پیش پیش ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اس ایوان کی تعمیر میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے فنڈز کی فراہمی میں بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے ، انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اس ایوان کی تکمیل تک ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ہم ان کے اس تعاون پر بے حد ممنون ہیں۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں قائداعظمؒ جیسا زیرک، معاملہ فہم اور دُور اندیش رہنما عطا فرما دیا جس نے نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ واصحابہٖ وسلم کے روحانی فیضان کی بدولت ہمیں ہندوئوں کی اَبدی غلامی میں جانے سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حالات ہم سے ہمہ وقت بیدار اور چوکنا رہنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ امریکہ‘ بھارت اوراسرائیل پر مشتمل شیطانی اتحاد ثلاثہ نے ہمارے ملک کی وحدت اور سلامتی کیلئے شدید خطرات پید اکر دئیے ہیں۔ اس کی نظریں دراصل ہمارے ایٹمی اثاثوں پر ہیں کیونکہ مذکورہ تینوں اسلام دشمن طاقتوں کو دنیا کی اس واحد اسلامی ایٹمی طاقت کا وجود ایک آنکھ نہیں بہا رہا۔ ہمارا ملک جب سے ایٹمی طاقت بنا ہے‘ دشمنوں کیلئے اسے عسکری لحاظ سے زیر کرنا ممکن نہیں رہا۔ لہٰذا انہوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔ وہ اب اسے اندرونی لحاظ سے کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ ملک میں فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں۔ دشمنوں کے ان مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر ہمیں لازوال اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نسل نو میں تحریک پاکستان کا ولولہ اور پاکستانیت کا جذبہ بیدار کرنے کی خاطر ایک مربوط حکمت عملی پر عمل پیر اہے۔ اس کے پاکستان آگہی پروگرام کے تحت ابتک تقریباً28لاکھ طلبا و طالبات تک نظریۂ پاکستان کا پیغام پہنچایا جا چکا ہے۔ جناب ڈاکٹر مجید نظامی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک رستا ہوا ناسور ہے۔ قائداعظمؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا کیونکہ ان کی دور اندیش نگاہوں نے دیکھ لیا تھا کہ مستقبل میں پاکستان کی اقتصادیات کا انحصار کشمیر سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریائوں پر ہوگا۔ پاکستانی قوم پر قائداعظمؒ کے اس قول کی حقانیت آج روز روشن کی مانند واضح ہوچکی ہے کیونکہ بھارت کشمیر میں ہمارے دریائوں پر 60سے زائد ڈیم بنانے میں مصروف ہے۔ وہ ہمارا پانی روک کر ہماری زرخیز زرمینوں کو بنجر اور لہلاتے کھیتوں کو ریگستان بنا دینا چاہتا ہے۔ میں اُمید رکھتا ہوں کہ نظریۂ پاکستان فورمز کے اراکین بھارت کی اس آبی جارحیت کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے میں سرگرم کردار ادا کریں گے۔ ہمیں اپنی حکومت کو مجبور کرنا ہوگا کہ وہ دو ٹوک الفاظ میں بھارت کو چتاونی دے کہ اگر وہ ہمارے دریائوں پر ڈیموں کی تعمیر سے باز نہ آیا تو ہم اپنے میزائلوں سے انہیں تباہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بنانے کی خاطر لاکھوں مسلمانوں نے موت کو گلے لگایا تھا اور اب اس کے تحفظ کی خاطر بھی ہمیں ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے آمادہ و تیار رہنا چاہئے۔ ہمارے لئے بھارت کے خلاف جہاد کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے کیونکہ وہ مذاکرات کی نہیں‘صرف تلوار کی زبان سمجھتا ہے۔ ہماری موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کو خوب اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ صرف اور صرف جہاد کی راہ پر چل کر ہی کشمیر کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ دنوں یوم شہداء کے موقع پر پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب میں کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے۔[​IMG]
     
    محبوب خان اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی فوج کشمیر آزاد کروانے کیلئے بھارت کے خلاف جہاد پر کمر کس لے کیونکہ اگر کوئی یہ خیال کرتا ہے کہ عالمی طاقتیں اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق بھارت کو کشمیر میں استصواب رائے کے انعقاد پر مجبور کر دیں گی تو میرے خیال میں یہ خوش فہمی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہجس طرح قائداعظمؒ کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر آزادی حاصل کی تھی‘ بالکل اسی طرح آج کشمیری مسلمان بھی دو قومی نظریے کی بنیاد پر بھارتی جبر و استبداد کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ بھارت کے خلاف جدوجہد آزادی میں لاکھوں کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ ہزاروں کو بھارتی فوج نے اغواء کر کے غائب کر دیا ہے۔ ہماری حکومت کو نو منتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ وزیراعظم کانگریس سے ہو یا بھارتیہ جنتا پارٹی سے‘ اس سے پاکستان کے بارے میں کسی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ پاکستان کے حوالے سے نریندر مودی کا خبث باطن کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ یوں بھی بھارت کی ہر حکومت پاکستان دشمنی میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتی ہے۔ بھارت میں مودی کی حکومت آئی ہے اور میں اسے مودی کی بجائے موذی کہتا ہوں۔میرے خیال میں بھارت میں اب تک جتنے رہنما آئے ہیں یہ ان سب سے زیادہ خطرناک ہے لیکن ہم نے اس کا مقابلہ کرنا ہے اور آپ بھی اس کیلئے تیار رہیں۔جناب ڈاکٹر مجید نظامی نے اپنی تقریر کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعرے سے کیا۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ دنیا کی تمام ترقی یافتہ اقوام چھوٹے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دیتی ہیں لہٰذا ہمیں بھی نئی نسلوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن چار نکات کو ہمیشہ سامنے رکھیں ،پاکستان کاوژن،اس کی جغرافیائی اہمیت،پاکستان باصلاحیت قوم ہے اوریہ ملک ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک بھر سے آئے ہوئے نظریۂ پاکستان فورمز کے عہدیداران اپنی تجاویز ہمیں لکھ کر بھجوائیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) ذوالفقار علی خان نے کہا کہ بھارت میں قائم ہونیوالی نئی حکومت بی جے پی کی نہیں بلکہ انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کی ہے۔ان کے پاکستان اور اسلام مخالف نظریات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ پاکستانی حکومت کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں چھوٹی سطح کا ایک وفد بھجوادینا بہتر ہو گا۔ نظریۂ پاکستان فورم کراچی کے سرپرست رانا اشفاق رسول خان نے کہا کہ ہم تمام تر مشکلات کے باوجود جناب ڈاکٹر مجید نظامی کی قیادت میں گزشتہ بیس سال سے کراچی میں نظریۂ پاکستان کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ سرپرست اعلیٰ نظریۂ پاکستان فورم سیالکوٹ محمد آصف بھلی نے کہا کہ جناب ڈاکٹر مجید نظامی کی قیادت میں نظریۂ پاکستان کا جو چراغ روشن کیا جارہا ہے اس کی کرنیں ملک بھر میں پھیل چکی ہیں۔گزشتہ دنوں ایوان اقبالؒ میں ہونیوالی ایک تقریب کے دوران علامہ محمد اقبالؒ،نظریۂ پاکستان اور حمید نظامی مرحوم کے متعلق جو غلط باتیں کی گئیں وہ قابل مذمت ہیں۔ اس کا نوٹس لیا جائے۔ سرپرست اعلیٰ نظریۂ پاکستان فورم میرپورآزادکشمیر مولانا محمد شفیع جوش نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کر لی تھی اور آج بھی کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق کے خواہش مند ہیں۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم وزیرآباد عمران رسول بٹ نے جناب ڈاکٹر مجید نظامی کو سپہ سالار اعلیٰ نظریۂ پاکستان کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں طلباوطالبات کو نظریۂ پاکستان سے آگاہ کررہے ہیں۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم جہلم چوہدری قدرت علی نے کہا کہ ہم جناب ڈاکٹر مجید نظامی کی طرف سے نظریۂ پاکستان کے تحفظ اور فروغ کی خاطر کی جانیوالی کوششوں میں ان کے ساتھ ہیں۔ہم اپنے علاقے میں تعلیمی اداروں کے طلبہ میں نظریۂ پاکستان کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم چنیوٹ شہزادہ محمد اکبر نے جناب ڈاکٹر مجید نظامی کو مجاہد ختم نبوت کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ضلع میں نظریۂ پاکستان کی ترویج و اشاعت کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں۔اہلیان چنیوٹ جناب ڈاکٹر مجید نظامی کی آمد کے منتظر ہیں۔ چیف آرگنائزر نظریۂ پاکستان فورم اوکاڑہ میاں علی حسن نے بابائے صحافت جناب ڈاکٹر مجید نظامی کو نظریۂ پاکستان کی ترویج و اشاعت پر خراج تحسین پیش کیا۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم میاں چنوں غزالہ شاہین نے کہا کہ ہم نے اپنے علاقے میں موجود تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کیلئے ممبر سازی مہم شروع کررکھی ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔اگلے ماہ ہم وہاں ایک بڑا سیمینار منعقد کررہے ہیں۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم ملتان پروفیسر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ ہم اپنے ضلع میں نظریۂ پاکستان اور اہم قومی ایام کے حوالے سے چالیس سے پچاس پروگرام کرنے کے ساتھ ساتھ تین بڑی کانفرنسیں بھی کرواچکے ہیں۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم پشاور ملک لیاقت علی تبسم نے کہا کہ ہم تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے علاقے میں نظریۂ پاکستان کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم گوجرانوالہ ساجد پرویز بھٹی نے کہا کہ ہمیں اپنے قافلے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کوشامل کرنا چاہئے۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم راولپنڈی پروفیسر نعیم قاسم نے کہا کہ جناب ڈاکٹر مجید نظامی کی قیادت میں نظریۂ پاکستان ٹرسٹ متحرک کردار ادا کررہا ہے۔ جنرل سیکرٹری نظریۂ پاکستان فورم راولپنڈی عائشہ مسعود ملک نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد جڑواں شہر ہیں لہٰذا ان میں اکٹھے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ فنانس سیکرٹری نظریۂ پاکستان فورم شیخوپورہ محمد امین کمبوہ نے کہا ہم اپنے ضلع میں نئی نسل میں آگہی پیدا کرنے کیلئے پورے سال کا شیڈول ترتیب دے رہے ہیں جس دوران مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم قصور میاں شبیر احمد ہاشمی نے کہا کہ ہم اپنے ضلع میں اہم قومی ایام کے موقع پر مختلف تقاریب و سیمینار کا انعقادکرتے ہیں ۔ہم خاص طور پر اساتذۂ کرام کی ٹریننگ کررہے ہیں۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم فیصل آباد الحاج میاں عبدالکریم نے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں نظریۂ پاکستان کے فروغ کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں،ہم نے اپنی تفصیلی کارکردگی رپورٹ ادارے کوبھی بھجوائی تھی۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم حافظ آباد پروفیسر محمد اکرم چشتی نے کہا کہ جناب ڈاکٹر مجید نظامی کی قیادت میں پاکستان انشاء اللہ اپنی نظریاتی منزل کو ضرور حاصل کرے گا۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم ڈیرہ غازی خان طارق علی خان کاکڑ نے کہا کہ نظریۂ پاکستان فورمز کے تمام عہدیداران اخلاص کے ساتھ مقصد کی خاطر کام کررہے ہیں۔ صدرنظریۂ پاکستان فورم پاکپتن پیر سعید احمد چشتی نے کہا کہ نظریۂ پاکستان کی آواز کو موثر انداز میں نئی نسل تک پہنچانے کیلئے ہم اساتذہ اور علماء کی تربیت پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم ننکانہ صاحب رانا محمد ارشد نے کہا کہ ہم جناب ڈاکٹر مجید نظامی کا پیغام ملک کے قریے قریے تک پہنچائیں گے۔ جنرل سیکرٹری نظریۂ پاکستان فورم ننکانہ صاحب رائے رضوان سلطان کھرل نے کہا کہ پاکستان کو ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی مملکت بنانے کیلئے ہم جناب ڈاکٹر مجید نظامی کے ساتھ ہیں۔ہم ناموس رسالتؐ کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ جنرل سیکرٹری نظریۂ پاکستان فورم خانیوال حافظ مسعود اظہر نے جناب ڈاکٹر مجید نظامی کی قومی ملی و صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم دینی اداروں میں بھی نظریۂ پاکستان سوسائٹیز قائم کررہے ہیں۔ جائنٹ سیکرٹری نظریۂ پاکستان فورم لودھراں عفت طاہرہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم طلباو طالبات کے درمیان تقریری و مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کروا رہے ہیں۔ صدرنظریۂ پاکستان فورم پتوکی وقاص احمد خان نے کہا کہ ہم نے اپنے ضلع میں سکولوں میں نظریۂ پاکستان کے بورڈز آویزاں کیے ہیں۔ہماری کوششوں سے متعدد تعلیمی ادارے ماہنامہ’’نظریۂ پاکستان‘‘کے خریدار بن رہے ہیں۔ جنرل سیکرٹری نظریۂ پاکستان فورم رحیم یارخان رانا افتخار رسول خان نے کہا کہ اہم قومی ایام کے حوالے سے ہم مختلف تقاریب منعقد کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ دیوار پاکستان ہر شہر میں بنائی جائے جس پر تحریک پاکستان اور مشاہیر تحریک پاکسیان کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔ سرپرست اعلیٰ نظریۂ پاکستان فورم فیصل آباد الحاج شیخ بشیر احمد نے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں نظریاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کالاباغ ڈیم کے حق میں بھی رائے عامہ ہموارکررہے ہیں۔ صدر نظریۂ پاکستان فورم مظفر گڑھ عبد المجیب خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ نظریۂ پاکستان کے تحفظ اور اس کے فروغ کیلئے ہم جناب ڈاکٹر مجید نظامی کے ساتھ ہیں۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے کہا کہ ہم جناب ڈاکٹر مجید نظامی کی قیادت میں پاکستان کے اساسی نظریہ کے تحفظ اور اس کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں۔انہوں نے نظریۂ پاکستان فورم کے عہدیداران سے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ موثر اورمسلسل رابطہ رکھیں ‘تعلیمی اداروں میں نظریۂ پاکستان سوسائٹیز قائم کی جائیں‘ماہنامہ نظریۂ پاکستان کے خریدار بنیں‘ پروگرام کے دوران ایوان قائداعظمؒ کے تعمیراتی مراحل پر مشتمل دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ شہدائے تحریک پاکستان،غلام حیدر وائیں شہید،وفات پاجانیوالے کارکنان تحریک پاکستان اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ وتحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ سے وابستہ وفات پاجانیوالے عہدیداران و کارکنان کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ آخر میں علامہ احمد علی قصوری نے دعا کروائی۔
     
    محبوب خان اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کے لیے "پاکستانی حکمرانوں" سے زیادہ خطرناک اور کوئی نہیں۔
    ہمیں آج تک جب بھی مروایا ہے اپنے حکمرانوں نے ہی مروایا ہے۔
     
    سعدیہ, محبوب خان, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات بھی درست ہے لیکن بھارت بھی ہمیں صفہ ہستی سے مٹانا چاھتا ہے اور اس کے لئے کہیں کوششیں کی ہیں اس نے ۔مشرقی پاکستان
    کے المیے میں بھی بھارت کا ہاتھ تھا ۔اس نے ہمیں دل سے تسلیم ہی نہیں کیا ہے
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں