1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت :شیرنی کا بچہ ماں کی نعش کا پہرے دار بن گیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏14 اگست 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی صوبے گجرات میں مردہ شیرانی کا بچہ جنگل کے رینجرز کو اپنی ماں کی نعش تک لے گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اہلکار کی نظر جب بچے پر پڑی تو اس نے چپ چاپ اس کا پیچھا کیا۔ بچہ اہلکار کو اپنی ماں کی نعش تک لے گیا اور جب تک اہلکار دیگر حکام اور نفری کے ساتھ واپس نہیں آیا، بچہ نعش پہ پہرا دیتا رہا۔جنگل کے ڈپٹی کنزرویٹیو انشومان شرما کے مطابق شیرنی کے بچے کا یہ رویہ بہت عجیب و غریب ہے اور انھوں نے شیروں میں ایسا بہت کم دیکھا ہے۔شرما کے مطابق 11 سالہ اس شیرنی کی موت پسلیاں ٹوٹنے اور خون بہنے سے واقع ہوئی۔وائلڈ لائف انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے شیروں کے ماہر یادویندرا دیو کے مطابق انھوں نے شیر کے بچے کا اس طرح کا رویہ پہلی بار سنا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ گیر میں شیر عموماً جنگل رینجر کے اہلکاروں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ شیر کے بچے دو سے ڈھائی سال کی عمر تک پوری طرح اپنی ماہ کے ماتحت ہوتے ہیں،15 ماہ کے اس بچے کی دیکھ بھال اب جنگل کے حکام کر رہے ہیں، ان کو اس بچے کو کسی دوسری شیرنی کے حوالے کرنا ہوگا۔
    http://dailypakistan.com.pk/international/14-Aug-2014/132527
     

اس صفحے کو مشتہر کریں