1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از احمد کھوکھر, ‏24 مارچ 2011۔

  1. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    دسویں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    تیس مارچ کو موہالی میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ اب پاکستان سے ہو گا۔

    بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو ساٹھ رنز بنائے تھے۔

    بھارت نے فتح کے لیے لیے درکار دو سو اکسٹھ رنزپانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔

    میچ کی خاص بات یوراج سنگھ اور رائنا کی پانچ وکٹوں گرنے کے بعد ذمہ درانہ بیٹنگ تھی۔

    بھارت کی پانچویں وکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی گری جنھوں نے سات رنز بنائے۔

    آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی گوتم گمبھیر تھے، جنھوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی اور رن آؤٹ ہو گئے۔

    سچن کے بعد کوہلی چوبیس رنز بنا کر ڈیوڈ ہسی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔

    اس میچ میں سچن تندولکر نے ایک روزہ انٹرنشینل میچوں میں اٹھارہ ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔سچن کے اٹھارہ ہزار رنز میں 48 سنچریاں اور 93 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    سچن 53 رنز بنا کر ٹیٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    سچن تندولکر نے ایک روزہ میچوں میں اٹھارہ رنز بنا کر ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے

    بھارت کی جانب سے سچن تندولکر اور وریندر سہواگ نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

    سہواگ بائیس گیندوں پر پندرہ رنز بنا کر واٹسن کی گیند پر مائیک ہسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو ساٹھ رنز بنائے تھے۔

    آسٹریلوی اننگز کی خاص بات کپتان رکی پونٹنگ کی سنچری تھی۔ان کی ورلڈ کپ کیرئر میں پانچویں اور مجموعی طور پر تیسویں سنچری تھی۔

    بھارت کی جانب سے باولنگ میں ظہیر خان، یوراج سنگھ اور ایشون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے بریڈ ہیڈن اور شین واٹسن نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تھا۔

    رکی پونٹنگ نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو چار رنز بنائے

    میچ کے دسویں اوور میں شین واٹسن پچیس رنز بنا کر ایشون کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    دوسری وکٹ بریڈ ہیڈن کی تھی جو چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد یوراج سنگھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    چالیس کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد بریڈ ہیڈن اور رکی پونٹنگ کے درمیان ستر رنز کی شراکت داری ہوئی تھی۔

    آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی کلارک تھے جو آٹھ رنز بنا سکے اور یوراج کا دوسرا شکار بنے۔

    آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ چونتسیویں اوور میں ایک سو پچاس کے مجموعی سکور پر مائیک ہسی کی گری، جنھیں ظہیر خان نے تین رنز پر بولڈ کیا۔

    آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے بلے باز وائٹ تھے جنھیں ظہیر خان نے آؤٹ کیا۔

    چھٹے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان رکی پونٹنگ تھے۔ڈیوڈ ہسی اور جونسن بلتریب اڑتیس اور چھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    ظہیر خان نے 53 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں

    آسٹریلیا اور بھارت نے اس میچ کے لیے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔

    آسٹریلیا نے سٹیون سمتھ کی جگہ ڈیوڈ ہسی کو جب کہ بھارت نے یوسف پٹھان کی جگہ وریندر سہواگ کو شامل کیا ہے۔

    ان دونوں ٹیموں میں سے جو ٹیم فاتح ہو گی وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا ہوہالی میں کرے گی۔

    ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے قبل آسٹریلیا اور بھارت کا ورلڈ کپ کی تاریخ میں نو بار آمنا سامنا ہوا ہے۔ ان میں سے سات بار آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی ہے۔

    مجموعی طور پر دونوں ٹیموں نے 104 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جن میں سے 61 میچ آسٹریلیا اور 35 میچ بھارت نے اپنے نام کیے۔

    ورلڈ کپ میں یہ دونوں ٹیمیں سنہ دو ہزار تین میں مدِ مقابل ہوئی تھیں اور اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 125 رنز سے شکست دی تھی۔

    آسٹریلیا کی ٹیم: شین واٹسن، بریڈ ہیڈن، رکی پونٹنگ، مائیکل کلارک، کیمرون وائٹ، ڈیوڈ ہسی، مائیک ہسی، مچل جونسن، شان ٹیٹ، کریجا اور بریٹ لی شامل ہیں۔

    بھارت کی ٹیم: سچن تندولکر، سہواگ، گوتم گمبھیر، کوہلی، یوراج سنگھ، دھونی، رائنا، ایشون، ہربجھن سنگھ، ظہیر خان اور پٹیل شامل ہیں۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2011/03/110324_australia_india_match_zz.shtml
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    ہن تے موجاں ای موجاں
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    اس کا مطلب ہمارے لیے اب فائنل 30کو ہی ہو جائے گا۔ :113:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں