1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت :جنگی وایٹمی ٹیکنالوجی بجٹ میں اضافہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏7 جولائی 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بھارتی جنگی بجٹ 34 فیصد بڑھا دیاگیا، ایٹمی ہتھیاروں کیلئے مختص رقم میں اضافہ

    کراچی (رپورٹ/جاویدرشید)بھارت میں مالی سال 2009-10کے لئے 102کھر سے زائد کابجٹ پیش کردیا گیاہے جس میں دفاع کے لئے مختص رقم میں34فیصداضافہ کیاگیاہے جبکہ ایٹمی ہتھیاروں کے لئے مختص رقم میں بھی اضافہ کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے دفاعی بجٹ میں تین کھرب 69 ارب تیس کروڑ روپے اضافہ کردیا جو اب بڑھ کر 14 کھرب 17 ارب روپے ہوگیا ہے جو پاکستان کے مجموعی دفاعی بجٹ سے7 گنا ہے ۔پیر کے روز بھارتی وزیر خزانہ پرناب مکھر جی نے لوک سبھا میں آئندہ مالی سال 2009-10 ء کا 102کھرب سے زائد کابجٹ پیش کیا۔بجٹ خسارہ 6.2فیصدہے جبکہ شرح نمو 9فیصدمقررکی گئی ہے۔ مکھر جی نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ بھارت کا دفاعی بجٹ گزشتہ سال دس کھرب 56 ارب روپے تھا جس میں آئندہ مالی سال کے دوران تین کھرب 69 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ایٹمی ہتھیاروں کے لئے مختص رقم میں 55فیصداضافہ ہواہے۔ پاکستان کا مالی سال 2009-10 ء کیلئے دفاعی بجٹ 343 ارب روپے ہے یوں بظاہر بھارت کا دفاعی بجٹ پاکستان کے دفاعی بجٹ سے ایک ہزار 74 ارب روپے زائد ہے لیکن بھارت کا ایک روپیہ پاکستان کے ایک روپے 70 پیسے کے برابر بنتا ہے۔ امریکی ڈالر میں بھارت کا دفاعی بجٹ 29.5 ارب ڈالر جبکہ پاکستان کا دفاعی بجٹ 4.2 ارب ڈالر بنتا ہے اس طرح بھارت کا دفاعی بجٹ پاکستان سے سات گنا زائد ہے، بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 34 فیصد اضافہ کیا ہے۔

    بشکریہ ۔ جنگ نیوز ۔ http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=361023
     

اس صفحے کو مشتہر کریں