1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏5 اپریل 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی

    بھارتی حکومت نے اپنی ہاکی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
    ہاکی انڈیا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مطلع کردیا ہے کہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے بھارتی ہاکی ٹیم کو پاکستان کے دورے کی اجازت نہیں دی۔
    قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ انڈین اسپورٹس اتھارٹی نے بھارتی ہاکی ٹیم کو پاکستان کے دورے کی اجازت دے دی تھی تاہم دورے کا انحصار وزارت خارجہ کی منظوری پر تھا۔
    بھارت وزارتِ خارجہ کے خیال میں پاکستان میں حالات اس دورے کے لیے مناسب نہیں ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے اس صورتحال پر مایوسی ظاہر کی ہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سات سے چودہ اپریل تک لاہور میں چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا پروگرام بنایا تھا جس کے لیے اس نے بھارت، جنوبی افریقہ اور ملائشیا کو دعوت دی تھی۔
    نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق جنوبی افریقہ کی طرف سے جواب نہ ملنے کے بعد اس ایونٹ کو تین ملکی ٹورنامنٹ کے طور پر دیکھا جارہا تھا لیکن ملائیشین ٹیم بھی اپنی ہاکی فیڈریشن کے اندرونی معاملات کے سبب پاکستان نہیں آرہی ہے۔
    پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار دو طرفہ ہاکی سیریز2006 میں کھیلی گئی تھی جس کے تین میچز پاکستان اور تین میچز بھارت میں کھیلے گئے تھے اور وہ سیریز پاکستان نے جیتی تھی۔
    دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط پہلے ہی تعطل کا شکار ہیں البتہ سنوکر اور دوسرے کھیلوں میں کھلاڑی ایک دوسرے کے ملکوں میں جاکر کھیلتے رہے ہیں۔
     
  2. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی

    امن کی آشا کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں‌ کے لیے تحفہ ء خاص
     
  3. استاد مرحوم
    آف لائن

    استاد مرحوم ممبر

    شمولیت:
    ‏21 دسمبر 2011
    پیغامات:
    63
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی

    ہم جیسوں کا علاج بھی ایسے ہی ممکن ہے۔۔۔۔ہم اُن کے لیے بچھتے جائیں اور وہ ہمیں ٹھکراتے جائیں ۔۔۔خوب انصاف کرتے ہیں۔۔۔یہ لوگ۔۔۔۔۔۔اور ہاں اُن کی عزت ،عزت اور ہماری عزت کوئی عزت ہی نہیں۔۔۔۔وہ بار بار ہمارے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں اور ہم بھی باربار اُن کے جھانسے میں آ جاتے ہیں
    اللہ پاک سب کو ہدایت نصیب فرمائے۔۔آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں