1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارتی گلوکارہنس راج ہنس نے اسلام قبول کرلیا، اسلامی نام محمد یوسف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏19 فروری 2014۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]


    لاہور: بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے مسلمان ہونے اور اپنا نام محمد یوسف رکھے جانے کی باقاعدہ تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت جلد مدینہ منورہ جانا چاہتا ہوں‘ اسلام محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مسلمان ہونے کے بعد جو سکون ملا اس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ‘پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیں دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو مزید قریب دیکھنا چاہتے ہیں۔

    وہ منگل کے روز لاہور میوزیم میں آئی این پی سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔گلوکار ہنس راج ہنس نے کہاکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اب میرا نام محمد یوسف ہے لیکن گلوکاری کے شعبے میں میرا نام ہنس راج ہنس ہی رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے اسلام کا انتہائی قریب سے مطالعہ کیا اور ہم نے اپنے بزرگوں سے جو کچھ سنا اس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مجھے اس پر فخر ہے۔

    انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن کے ذریعے ہی دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری اور مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ہنس راج ہنس نے کہاکہ ممبئی میں ہونے والے پاکستانی لال بینڈ پر حملے کی مذمت کرتا ہوں امن کا پرچار کرنے والے اپنے مہمان کے ساتھ ایسا نہیں کرتے میں اس واقعہ پر بہت شرمندہ ہوں اور پاکستانیوں سے معافی مانگتا ہوں ۔
    ہنس راج ہنس
    نئی بات
     
    پاکیزہ، آصف احمد بھٹی، ملک بلال اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی ایمان میں استقامت فرمائیں ۔۔
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    نوائے وقت یہ نے اس بارے میں یہ خبر رپورٹ کی ہے ۔



    لاہور (کلچرل رپورٹر) بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے پریس کانفرنس کے بعد ایک صحافی کے اس سوال پر کہ آپ کی گفتگو سے لگ رہا ہے کہ آپ مسلمان ہو گئے ہیں، کے جواب میں مذاق کے انداز میں کہا کہ آپ مسلمان سمجھتے ہیں تو مسلمان سمجھ لیں۔ اس کے جواب میں صحافی نے کہا کہ آپ کا نام کیا ہونا چاہئے تو ہنس راج نے کہا کہ کوئی بھی رکھ لو، محمد آصف رکھ لو۔ صحافی نے کہا کہ محمد آصف نہیں، محمد یوسف ہونا چاہئے۔ تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ گلوکار ہنس راج ہنس کے مسلمان ہونے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔



    http://www.nawaiwaqt.com.pk/entertainment/19-Feb-2014/282733
     
    پاکیزہ، محبوب خان اور آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    نوائے وقت کی رپورٹ درست ہے ، ہنس راج ہنس ابھی سکھ ازم پر ہی کاربند ہیں ، البتہ وہ صوفی ازم کے بہت قریب ہیں اور مسلمان صوفیا اور صوفی شعراء سے بہت عقیدت رکھتے ہیں جس کے سبب لوگوں کو اُن کے مسلمان ہونے کا شبہ ہوتا ہے ۔
     
    پاکیزہ اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    249
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    اللہ سبحانہ تعالی ہرغیرمسلم کادل اسلام کےلیےکھولدےآمین
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں