1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی

    مقبوضہ کشمیر: نفسیاتی مسائل میں گھری بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی
    مقبوضہ کشمیر میں نفسیاتی مسائل میں گھری ہوئی بھارتی فوج کے مزید دو اہلکاروں نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا اور شوپیاں میں 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پہلاواقعہ ضلع کپواڑا میں پیش آیا جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈ کانسٹیبل نے ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مارلی۔

    دوسرا واقعہ ضلع شوپیاں کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کے اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

    بھارتی حکام نے دونوں اہلکاروں کی خودکشی کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی سے متعلق کیس درج کرلیا گیا جب کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات بھی جاری ہیں تاہم خودکشی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔


    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2007 سے لیکر اب تک 483 بھارتی فوج کے اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں