1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از پیاجی, ‏13 ستمبر 2006۔

  1. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائی

    بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

    بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے
    کرم کی جب نظر ہوگی مدینے ہم بھی آئیں گے

    اگرجانا مدینے میں ہوا ہم غم کے ماروں کا
    مکین گنبد خضرا کو حال دل سنائیں گے

    گناہگاروں میں خود آ آ کے شامل پارسا ہوں گے
    شفیع حشر جب دامانِ رحمت میں چھپائیں گے

    قسم اللہ کی ہوگا وہ منظر دید کے قابل
    قیامت میں رسول اللہ جب تشریف لائیں گے

    قیامت تک جگائیں گے نہ پھر منکر نکیر اس کو
    لحد میں وہ جسے اپنا رخ زیبا دکھائیں گے

    غم عشق نبی سے ہوگا جب معمور دل نیر
    ترے ظلمت کدے میں بھی ستارے جگمگائیں گے

    (شریف الدین نیر سہروردی)​
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سبحان اللہ!


    مِرے لب پہ مولا نہ کوئی صدا ہے، فقط اس نکمّے کی یہ ہی صدا ہے
    مِری سانس نکلے درِ مصطفٰی پہ، غمِ دل نبی (ص) کو سُناتے سُناتے​
     
  3. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    بہت خوب!
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشا ء اللہ۔ بہت پیاری نعت ہے اور
    حضرت قاری زبید رسول :ra: نے پڑھی بھی کمال کی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں