1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بڈھے بلوچ کی نصیحت بیٹے کو

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏23 اگست 2006۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بڈھے بلوچ کی نصیحت بیٹے کو

    ہو تیرے بیاباں کی ہوا تجھ کو گوارا
    اس دشت سے بہتر ہے نہ دلی نہ بخارا
    جس سمت میں چاہے صفتِ سیلِ رواں چل
    وادی یہ ہماری ہے، وہ صحرا بھی ہمارا
    غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دو میں
    پہناتی ہے درویش کو تاجِ سرِ دارا
    حاصل کسی کامل سے یہ پوشیدہ ہنر کر
    کہتے ہیں کہ شیشے کو بنا سکتے ہیں خارا
    افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
    ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا

    محروم رہا دولتِ دریا سے وہ غواص
    کرتا نہیں‌جو صحبتِ ساحل سے کنارا
    دیں‌ہاتھ سے دے کر اگر آزاد ہو ملت
    ہے ایسی تجارت میں مسلماں کا خسارا

    دنیا کو ہے پھر معرکہء روح و بدن پیش
    تہذیب نے پھر اپنے درندوں کو ابھارا
    اللہ کو پامردیِ مومن پہ بھروسہ
    ابلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا
    تقدیرِ امم کیا ہے کوئی کہ نہیں‌سکتا
    مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارا

    اخلاصِ عمل مانگ نیاگانِ کہن سے
    شاہاں چہ عجب گر بنوزاند گدارا​
     
  2. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    دیں‌ہاتھ سے دے کر اگر آزاد ہو ملت
    ہے ایسی تجارت میں مسلماں کا خسارا
     
  3. عدنان علی
    آف لائن

    عدنان علی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 ستمبر 2006
    پیغامات:
    52
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    دنیا کو ہے پھر معرکہء روح و بدن پیش
    تہذیب نے پھر اپنے درندوں کو ابھارا


    زبردست یار
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ واصف جی بہت خوب

    کیا نصیحت ھے عمدہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں