1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بچے کی خواہشیں ۔۔۔۔۔ اشتیاق احمد

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 جولائی 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بچے کی خواہشیں ۔۔۔۔۔ اشتیاق احمد

    بچوں کے من میں بہت سی باتیں آتی اور جاتی رہتی ہیں۔ وہ اپنے والدین کو مثالی شخصیت کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اکثر بڑوں سے انہیں بڑی شکایتیں ہوتی ہیں۔ شاید بڑے اپنا بچپن بھول جاتے ہیں، یا حالات کے تھپیڑے انہیں سنگ دل، چڑچڑا اور تنک مزاج بنا دیتے ہیں۔
    بعض والدین چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر بچوں کو ڈانٹنے ہیں اور کبھی کبھار مارنے پیٹنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ یوں بھی ہوتا ہے کہ دوسروں کا غصہ بچوں پر نکال دیتے ہیں۔
    ظاہر ہے ہر بچے کو اپنے والدین سے ایسی شکایات نہیں ہوتیں، لیکن ہمارے معاشرے میں ان بچوں کی کمی نہیں جنہیں گلے ہوتے ہیں۔ ایسے بچے خواہش کرتے ہیں کہ ان کے والدین اپنے غصے اور جذبات پر قابو پائیں۔ بچوں کو ان کی مدد، دوستی، محبت اور رہنمائی چاہیے ہوتی ہے۔ آئیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ شاہراہ زندگی پر یہ سفر ہنستے مسکراتے اور افہام و تفہیم کے ساتھ طے کیا جا سکے۔
    آپ کا بیٹا یا بیٹی شاید جو تمنائیں دل میں لیے ہوتے ہیں ان میں سے چند یہ ہوتی ہیں۔
    مجھے اجازت دیں کہ میں اپنے کھلونوں سے دوسرے بچوں کو بھی کھیلنے دوں۔
    مجھے اچھی اچھی کتابیں پڑھنے کو لا کر دیں۔
    میرا سب سے قیمتی اثاثہ آ پ دونوں کی آپس کی محبت ہے۔
    مجھے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ابھی سے ذہنی طور پر تیار کریں۔
    میرے سوالوں کا جواب دیں چاہے احمقانہ ہی کیوں نہ ہوں۔
    اگر میں اپنا ہوم ورک اچھے طریقے سے نہ کر پاؤں تو بجائے برہم ہونے کے میری مدد کریں۔
    اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب کوئی میرا دوست /سہیلی ہمارے گھر آئے تو آپ اسے خوشدلی سے خوش آمدید کہیں۔
    مجھے سب کے سامنے برا بھلا کہنے کی بجائے علیحدگی میں سمجھائیں۔
    آپ کے منہ سے نکلے ہوئے تعریفی کلمات میری کامیابی کی منزل کو قریب تر کر سکتے ہیں۔
    اپنے قیمتی وقت میں سے میرے لئے کچھ وقت ضرور نکالیں۔ پاس بیٹھیں، مسکرائیں،کھیلیں یا کوئی دلچسپ سرگرمی کریں۔
    مجھ سے میری عمر کے مطابق توقعات وابستہ کریں۔
    آپ کا میرے ساتھ مزاح اس بات کی علامت ہے کہ آپ میرے دوست بھی ہیں۔
    آپ کا میری باتوں کو غور سے سننا اس بات کی علامت ہے کہ آپ مجھ سے واقعی محبت کرتے ہیں مگر جب آپ میری بات کو ادھورا سنتے ہیں یا سنی ان سنی کر دیتے ہیں تو مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے۔
    میرے سامنے اپنے آپ کو پر سکون رکھا کریں۔
    مجھ پر ضرورت سے زیادہ پہرے نہ لگائیں میں غلطیاں نہیں کروں گا /نہیں کرونگی تو سیکھوں گا /سیکھوں گی کیسے؟
    اگر کبھی کبھی لیٹ پہنچوں تو برا بھلا کہنے کے بجائے وجہ ضرور پوچھ لیں۔ ہو سکتا ہے میرے پاس کوئی معقول دلیل ہو۔
    حقائق کی چھان بین کیے بغیر مجھ پر کوئی الزام نہ لگائیں۔
    اگر میری فیملی کی کوئی فوٹو البم ہو تو مجھے ضرور دکھائیں۔اور اس کے ذریعے مجھے اپنے رشتہ داروں کی شناخت کرائیں۔
    آپ دونوں آپس میں جھگڑا کرنے سے پہلے سوچ لیں کہ آپ کے جھگڑے کو سننے اور اس سے متاثر ہونے والا شخص میں ہوں۔
    ہوم ورک اور کھیل کود کیلئے مجھے ایک ٹائم ٹیبل بنا کر دیں۔
    میرا موازنہ میرے بھائیوں،بہنوں اور کلاس فیلوز سے مت کریں۔ ہم سب مختلف ہیں۔ اس لئے اپنی توقعات کو ہماری صلاحیتوں سے ہم آہنگ کریں۔
    میرے اساتذہ سے میری تعلیم و تربیت کی بابت ضرور رابطہ رکھیں۔​
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں