1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بچوں کی نازک جلد کو ریشز سے بجائیں ۔۔۔۔ انیلا ثمن

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بچوں کی نازک جلد کو ریشز سے بجائیں ۔۔۔۔ انیلا ثمن

    Rashes.jpg
    چھوٹے بچے گھر میں ہوں یا کہیں باہر لے کر جانا ہو ،انہیں ڈائپر لگانا ضروری ہوتا ہے۔خاص طور پر پہلے ایک سے دو سال جب تک بچے خود واش روم جانے کا نہ بتا سکتے ہوں،ڈائپر لگانا ہی پڑتا ہے۔
    چھوٹے بچوں کی جلد بے حد نر م و نازک ہوتی ہے ، لہٰذا اکثر مسلسل ڈائپر لگائے رکھنے سے یہ سرخ بھی ہونے لگتی ہے اور بچے خارش کے ساتھ اُلجھن بھی محسوس کرتے ہیں۔ریشز پڑ جانے کے باوجود ڈائپر لگاتے رہیں تو بچے کو الرجی ہونے کا خدشہ بھی ہوتا ہے جو نازک جلد کیلئے بے حد تکلیف دہ ہوتی ہے۔سردیوں یا بہا رکے موسم میں ڈائپر کا استعمال زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا۔چاہے بچوں کو پورا دن لگا کر رکھا جائے،لیکن گرمیوں اور مون سون کے دنوں میں جب جلد پر ہر وقت نمی موجود رہتی ہے ،ایسے میں ایک تو پورا دن ڈائپر لگا ئے رکھنا ممکن نہیں ہوتا اور دوسرا نمی یا پسینہ آنے کے باعث بچوں کی جلد سرخ ہونے لگتی ہے۔

    گھر کے اندر اے سی لگا ہو تو خاص پریشانی نہیں ہوتی لیکن گھر سے باہر جاتے ہوئے ایک طرف ڈائپر لگانا ضروری ہو جاتا ہے تو دوسرا اسی وقت عموماً بچو ں کی جلد ریشز کا شکار ہوتی ہے۔

    ڈائپر ریش دور کرنے سے متعلق کچھ اہم معلومات دی ہیں۔

    پٹرولیم جیلی :۔
    نہایت کم قیمت اور ہر گھر میں موجود پٹرولیم جیلی یا ویزلین وہ بہتر چیز ہے جو ہر عمر کے افراد کے کئی مسائل کا حل ہے۔خواتین چہرے کی خشکی دور کرنے،ہونٹ نرم بنانے ،میک اپ صاف کرنے یا تنگ جیولری وغیرہ کو اُتارنے کیلئے بھی پٹرولیم جیلی کا استعمال کرتی ہیں،لیکن بہت سی خواتین شاید اس بات سے واقف نہیں ہوں گی کہ یہ ریشز دور کرنے کے لیے بھی بہترین ہے۔بچے کو ریشز ہو جائیں تو ڈائپر لگانے سے پہلے جلد پر پڑولیم جیلی لگا دی جائے تو چند بار کے استعمال سے ہی ریشز دور ہونے لگیں گے،اور اس سے بھی زیادہ بہتر یہ ہے کہ کسی قسم کے ریشز ہونے سے پہلے ہی خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں ڈائپر لگانے سے قبل پٹرولیم جیلی لگا دی جائے اس سے ریشز پڑنے کا امکان ہی ختم ہو جائے گا۔

    سرسوں کا تیل:۔
    بالوں کیلئے بہترین سرسوں کا تیل خشکی دور کرنے کیساتھ ساتھ خارش میں آرام اور جلن دور کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی قسم کے ریش یا جلن کی صورت میں ہر عمر کے افراد اگر ہاتھ گیلا کر کے اس پر تھوڑا سا سرسوں کا تیل مل کے متاثرہ جگہ پر لگا لیں تو چند منٹو ں بعد ہی آپ کو آرام محسو س ہو گا۔اسی طرح بچوں کے ڈائپر کا ریشز دور کرنے کیلئے بھی سرسوں کے تیل کا استعمال بہترین ہے۔گیلے ہاتھ پر سرسوں کا تیل لگا کے بچے کی جلد پر مل دیں اور پھر ڈائپر لگائیں تو بچے کو آرام محسوس ہو گا۔

    ناریل کا تیل:۔
    مکئی کا آٹا چونکہ انفیکشن یا جلد میں آرام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ،اس لیے اسے ناریل کے تیل میں ملا کر ڈائپر ریش کریم گھر پر تیار کی جا سکتی ہے۔یہ بچے کو ریشز سے نجات دلانے میں مدد دیتی ہے۔کریم بنانے کیلئے ایک پتیلی میں دو چمچ ناریل کا تیل گرم کر لیں اور اس میں ایک چمچ مکئی کا آٹا ڈالیں۔اچھی طرح چمچ چلائیں اور ساتھ ہی ایک وٹامن ای کا کیپسول شامل کر لیں۔اس طرح ایک کریم تیار ہو جائے گی ۔اسے تب تک متاثرہ جگہ پر لگاتی رہیں جب تک ریشز ختم نہ ہو جائیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں