1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بچوں کی اموات کی وجہ انفیکشن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏15 مئی 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    بچوں کی اموات کی وجہ انفیکشن

    امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں بچوں کی اموات آسانی سے قابو پائے جانے والے انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
    امریکی طبی ماہرین کی یہ تحقیق سائنسی جریدے لینسیٹ میں شائع ہوئی ہے۔اس تحقیق میں طبی ماہرین نے سنہ دو ہزار دس میں ہونے والی بچوں کی اموات کا جائزہ لیا تھا۔

    تحقیق سے معلوم ہوا کہ دنیا میں اپنی پانچویں سالگرہ سے پہلے مرنے والوں میں سے دو تہائی بچے صرف انفیکشن کے سبب مر جاتے ہیں۔ ان ہلاکتوں کی سب سے بڑی وجہ نمونیا ہوتی ہے۔
    ایک طبی ماہر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا نتائج کو عمل میں لانا ضروری ہے۔
    امریکہ کی جان ہوپکنس بلومبرگ سکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے مختلف ڈیٹا کا جائزہ لیا اس میں گھرگھر کیے جانے والے سروے، ایک سو ترانوے ممالک میں بچوں کے جنم کے رجسٹریشن کا نظام شامل تھا۔
    اس تحقیق کے مطابق سنہ دو ہزار سے بچوں کی اموات میں چھبیس فی صد کمی آئی ہے اور اس کے علاوہ ہیزے، چیچک اور نمونیا کی وجہ سے اموات میں بھی کمی آئی ہے۔
    لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماریاں ابھی بھی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔
    پوری دنیا میں ہونے والی بچوں کی اموات میں سے دو تہائی اموات صرف افریقہ میں ہوتی ہیں اور ان اموات کی سب سے بڑی وجہ ملیریا اور ایڈز جیسی بیماریاں ہیں۔اس کے علاوہ آدھے سے زیادہ اموات بھارت، نائجیریا، پاکستان، کونگو اور چین میں ہوتی ہیں۔
    جنوب مشرق ایشیا کے ممالک میں وقت سے پہلے پیدائش کے سبب ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے بچوں کی اموات ہوتی ہیں۔
    محقیقین کا کہنا ہے کہ ملینیم ڈیلوپمنٹ گول کے تحت 2015 تک بچوں کی صحت میں بہتری کے ہدف حاصل کرنے میں بہت ہی کم ممالک کامیاب ہو پائیں گے۔
    لینسیٹ میں شائع ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ نمونیا اور وقت سے پہلے پیدائش کے سبب ہونے والی صحت سے متعلق پریشانیاں بچوں کی اموات کی ابھی بھی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں