1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بچوں کیلئے خالص پھلوں کے جوس کے مزید فوائد دریافت

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بچوں کیلئے خالص پھلوں کے جوس کے مزید فوائد دریافت
    [​IMG]

    ایک نئی سائنسی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ اگر بچوں کو پھلوں کا تازہ رس پینے کو دیا جائے تو اس سے بہت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں
    لندن(نیٹ نیوز)ایک نئی سائنسی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ اگر بچوں کو پھلوں کا تازہ رس پینے کو دیا جائے تو اس سے بہت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔امریکی کالج آف نیوٹریشن کے جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق بچوں کے ایک ماہر رابرٹ ڈی مرے نے بچوں میں 100 فیصد خالص جوس کے اثرات پر تحقیق کی ہے ۔ اس سے قبل بعض غذائی ماہرین کا خیال تھا کہ بچوں کیلئے پھلوں کا رس مفید نہیں ہوتا جس سے بچوں کا وزن بڑھ سکتا ہے یا پھراس سے وہ ذیابیطس کے شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر رابرٹ مرے کے مطابق پھلوں کے رس میں فائٹوکیمیکلز اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں۔ رس پینے والے بچوں میں وٹامن سی، میگنیشیئم، پوٹاشیئم اور فائبر کی مقدار بھی مناسب ہوتی ہے ۔ اکثر بچے پھل کھانے سے جی کتراتے ہیں اور والدین بھول جاتے ہیں کہ اس کا کوئی حل بھی ہے یا نہیں۔ یہ حل پھلوں کے رس کی صورت میں موجود ہے ۔غذائی سائنس سے وابستہ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ پیدائش سے ایک سال تک بچے کو کسی قسم کا جوس نہیں پلانا چاہیے ۔ تاہم ایک سے تین سال تک کے بچوں کیلئے 100 ملی لٹر تک رس مناسب رہے گا۔ چار سے چھ سال تک کے بچوں کو 200 ملی لٹر جوس پلایا جاسکتا ہے لیکن واضح رہے کہ یہ حد 24 گھنٹے کیلئے ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں