1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بوم بوم آفریدی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏3 مارچ 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ اے کے ایک میچ میں پاکستان نےکینیڈا کو چھیالیس رنز سے شکست دے دی ہے۔

    کولمبو میں کھیلے جا رہے اس میچ میں نے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم تینتالیس اوور میں ایک سو چوراسی رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں کینیڈین ٹیم بھی تینتالیس اوور ہی کھیل سکی اور ایک سو اڑتیس رن پر پویلین لوٹ گئی۔ یہ اس سٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم سکور ہے۔

    پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر بڑا آغاز دینے میں ناکام رہے

    کینیڈا کی جانب سے ہنسرا اور سرکاری کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ ان دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے ساٹھ رن جوڑے۔ ہنسرا تینتالیس جبکہ سرکاری ستائیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کینیڈا کے آٹھ کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں داخل نہ ہو سکا جبکہ اننگز کا تیسرا بڑا مجموعہ بائیس فاضل رنز کا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے تیئیس رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں کل چودہ وکٹیں لے کر سرِفہرست ہیں۔

    آفریدی کو اس میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل پاکستانی اننگز میں عمر اکمل اور مصباح الحق کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور بیشتر بلے باز غیر ضروری شاٹس کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ عمر اکمل اڑتالیس رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ مصباح الحق نے سینتیس رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں نے مل کر پانچویں وکٹ کے لیے تہتر رن جوڑے۔

    کینیڈا کی جانب سے بیدوان نے تین جبکہ بالا جی راؤ، ہنسرا اور رضوان چیمہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    بیدوان تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے

    اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں اور سپنر عبدالرحمان اور فاسٹ بولر شعیب اختر کی جگہ سعید اجمل اور وہاب ریاض کو موقع دیا گیا۔ کینیڈا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور ڈیویسن کی جگہ اوشندے کو کھلایا۔

    پاکستان کی ٹیم اب تک اس ورلڈ کپ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور اس نے اب تک سری لنکا اور کینیا کو ہرایا ہے۔ اس کے برعکس کینیڈا کی ٹیم اب تک فتح کی متلاشی ہے اور اسے زمبابوے اور سری لنکا نے شکست دی ہے۔

    پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ورلڈ کپ میں سنہ 1979 کے بعد یہ پہلا میچ ہوگا۔ اُس میچ میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    پاکستان سنہ انیس سو بانوے کا ورلڈ کپ جیت چکا ہے جبکہ اسے سنہ ننانوے کا فائنل اور سنہ انیس سو تراسی اور ستاسی کے ورلڈ کپ مقابلوں کے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ کینیڈا کی ٹیم چوتھی مرتبہ عالمی کپ میں حصہ لے رہی ہے اور سنہ 2003 کے عالمی کپ میں اس نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سب کو حیران کردیا تھا۔
    پاکستان کی ٹیم:محمد حفیظ، احمد شہزاد، کامران اکمل، یونس خان، مصباح الحق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، عمرگل، وہاب ریاض اور سعید اجمل
    کینیڈا کی ٹیم: نتیش کمار، آر گناسیکرا، بگائی، ٹی گورڈن، ہنسرا، زوبن سرکاری، رضوان چیمہ، بالاجی راؤ، بیدوان، اوشندے اور خرم چوہان

    بی بی سی اردو
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بوم بوم آفریدی

    پاکستان کی جیت مبارک ہو سب کو :a165:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں