1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بوجھل آنکھوں کی تسکین کے طریقے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بوجھل آنکھوں کی تسکین کے طریقے
    upload_2019-9-1_3-48-48.jpeg


    کرس ایڈمز

    آنکھوں پر بوجھ یا دباؤ پڑے تو ان کی تسکین کا سامان کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ بوجھل آنکھوں سے بچنے کے طریقے خاصے سادہ ہیں؛ آپ جو کام تسلسل سے کر رہے ہیں اس میں وقفہ لیں۔ مطلوبہ مقدار میں پانی پئیں، اپنی آنکھیں اتنی بار جھپکائیں جتنی ضروری ہیں۔ اگر آپ کو سکرین پر زیادھہ دیر نظر ٹکا کر رکھنی پڑتی ہے تو آپ چوندھیانے سے بچانے والا اینٹی گلیئرنگ چشمہ پہن سکتے ہیں یا اپنے مانیٹر پر چمک ختم کرنے والی ڈیوائس لگا سکتے ہیں۔ اگر آپ لمبے سفر پر ہیں اور ڈرائیو کر رہے ہیں، تو الٹراوائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھنے والے سن گلاسز پہنیں تاکہ آنکھیں بوجھل نہ ہوں۔ آئیے بوجھل آنکھوں کو سکون پہنچانے کے طریقوں پر نظر ڈالتے ہیں۔ سو لیں: نیند سے آنکھوں کو ہمیشہ راحت ملتی ہے۔ اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو اپنی آنکھوں کو بند کریں اور پانچ منٹ تک آرام کریں۔ اس سے بہتری آئے گی۔ رات کے وقت کونٹیکٹ لینز نہ پہنیں۔ ان سے آنکھیں خشک ہوتی ہیں اور سوتے ہوئے بھی آنکھوں پر بوجھ پڑتا ہے۔ روشنی مدھم کریں : ممکن ہو تو اپنے اردگرد روشنی کو کم کریں یا سائے میں چلے جائیں۔ اگر کمپیوٹر سکرین کی چمک آنکھ پر بوجھ ڈال رہی ہے تو منعکس ہونے والی شمسی یا دوسری روشنی کو کم کرنے کی خاطر بلائنڈز یا شیڈز کو استعمال کریں۔ لائٹس اوپر یا پیچھے ہوں تاکہ کمپیوٹر کی سکرین پر چمک نہ آئے۔ اپنے کمپیوٹر کے مانیٹر کو سفید دیوار کے بالکل سامنے نہ رکھیں کیونکہ اس سے چمک مزید بڑھ جاتی ہے۔ ٹھنڈا پانی استعمال کریں: اپنے چہرے پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں۔ چاہیں تو ٹھنڈے پانی میں برف کے کیوب شامل کر لیں۔ چہرے پر اور گردن کے پیچھے تین سے سات منٹ تک چھینٹے ماریں۔ اگر ممکن ہو تو ٹھنڈی تہ کی ہوئی پٹی یا ماسک آنکھوں پر رکھیں۔ انہیں ریفریجریٹر یا فریزر میں رکھا جا سکتا ہے۔ بھاپ والا کپڑا آزمائیں: اگر ٹھنڈا پانی کام نہیں کر رہا تو نیم گرم بھاپ والے تولیے یا کپڑے کو آزمائیں۔ برتن میں گرم پانی ڈالیں اور صاف تولیہ، صافی یا واش کلاتھ کو تر کریں۔ اسے نچوڑیں تاکہ پانی نہ ٹپکتا رہے اور اپنی آنکھوں پر رکھ دیں۔ پانی ابلتا ہوا نہیں ہونا چاہیے۔ گرم کپڑا جس میں منتھول اور تیل یوکالپٹس شامل ہو، خاصا تازہ دم کر دیتا ہے۔ ٹی بیگ اور کھیرے کے قتلے رکھیں: ٹی بیگ یا کھیرے کے قتلوں کو آنکھوں کے اوپر رکھنے سے آنکھوں کو سکون ملتا ہے۔ البتہ ٹھنڈی صافی زیادہ بہتر اور محفوظ ہے کیونکہ اس سے بیرونی اجزا کے آنکھوں میں داخل ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ پانی پئیں:اگر آپ دن میں مطلوبہ مقدار میں پانی نہیں پی رہے تو آپ کی آنکھوں میں اور ان کے گرد جلد میں سوزش ہو سکتی ہے۔ پانی زیادہ پئیں اور کیفین اور شکر والے مشروبات سے گریز کریں۔ اچھی صحت کے لیے زیادہ پانی پینا کلیدی ہے، جسم میں پانی کی کمی سے ہر شے پر دباؤ پڑتا ہے۔ آنکھیں تر رکھیں: آنکھوں کو تر ہونا چاہیے ۔ اس سلسلے میں پہلا قدم پانی کی جسمانی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ لیکن فوری معاونت کے لیے آنکھوں کے قطروں کے بجائے مصنوعی آنسوؤں کو لایا جا سکتا ہے۔ آپ اپنے ڈاکٹر سے روغن السی کے استعمال کا مشورہ بھی کر سکتے ہیں جو خشک آنکھ کو تر کرتا ہے۔ نظریں ایک ہی فاصلے پر نہ جمائیں: اگرکسی قریبی شے پر زیادہ دیر نظریں جمائے رکھنے کی وجہ سے آنکھیں بوجھل ہو رہی ہیںتو 20-20-20 کا نسخہ آزمائیں۔ ہر 20 منٹ کے بعد 20 فٹ دور 20 سیکنڈ کے لیے دیکھیں۔ گردن سٹریچ کریں: آنکھیں بند کر کے گردن کی کچھ سٹریچنگ کریں۔ عام طور پر آنکھوں پر دباؤ گردن پر دباؤ کے ساتھ پڑتا ہے۔ لہٰذا اسے پُرسکون کرنا مفید رہتا ہے۔ اس سے آپ کا دوران خون بھی بڑھتا ہے جس سے مسئلہ حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ چہرے کا مساج کریں: اپنے چہرے کا مختصر مساج کریں۔ اپنے رخسار کی ہڈیوں، ماتھے اور کنپٹی کی مالش کریں۔ اس سے دورانِ خون بڑھے گا اور آس پاس کے عضلات پُرسکون ہوں گے۔ (ترجمہ و تلخیص: رضوان عطا)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں