1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بنیادی معلوماتِ قرآن مجید

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏25 جون 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    قرآن مجید میں:

    7 منزلیں ہیں۔

    30 پارے ہیں۔

    114 سورتیں ہیں۔

    540 رکوع ہیں۔

    6,236 آیات ہیں۔

    39,582 زیریں ہیں۔

    53,223 زبریں ہیں۔
     
  2. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    معلوماتِ قرآن کے چند گوشے

    قرآن کا معنٰی (لغوی):

    جمع کرنا، ملانا، پڑھنا، علامت، نشان، دلیل، سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب

    کل اجزاء:

    قرآن کے کل تیس پارے ہیں۔

    کل منزلیں:

    قرآن مجید کی سات منزلیں ہیں جنکی ترتیب درج ذیل ہے:

    1۔ سورۃ فاتحہ سے سورۃ النساء تک (3 سورتوں کی پہلی منزل)

    2۔ سورۃ مائدہ سے سورۃ توبہ تک (5 سورتوں کی دوسری منزل)

    3۔ سورۃ یونس سے سورۃ النحل تک (7 سورتوں کی تیسری منزل)

    4۔ سورۃ بنی اسرائیل سے سورۃ فرقان تک (9 سورتوں کی چوتھی منزل)

    5۔ سورۃ شعراء سے سورۃ یٰسین تک (11 سورتوں کی پانچویں منزل)

    6۔ سورۃ الصّٰفت سے سورۃ حجرات تک (13 سورتوں کی چھٹی منزل)

    7۔ سورۃ ق سے سورۃ الناس تک (66 سورتوں کی ساتویں منزل)
     
  3. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    محترم جبار اور پیا جی بہت خوبصورت

    ایسی معلومات سے یقیناً ہر فرد کو فائدہ ہو گا۔ ہم آپ کے لئے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔
     
  4. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    کل آیات 6236

    کل سورتیں 114

    کل الفاظ 86430

    کل حروف 322671

    کل زبر 53243

    کل زیر 39582

    کل پیش 8804

    کل رکوع 540

    کل نقطے 105682

    کل مدّات 105682

    کل تشدیدات 1253

    قرآن کے صفاتی نام 55


    حروف کے اعتبار سے آدھا قرآن : سورۃ کھف آیت کے لفظ وَلیَتَلَطَّف کی (ف) پر آدھا قرآن ہوتا ہے۔

    قرآن پاک کا موضوع: انسان

    غرض و غایت: ہدایت انسانی

    جامع القرآن: سیدنا عثمان غنی (25ھ میں لغت قریش پر نسخہ تیار کیا گیا)

    ترجمان القرآن: حضرت عبداللہ بن عباس کو کہتے ہیں۔

    پہلے کاتب وحی: حضرت خالد بن سعید ابی العاص

    سب سے بڑا قاری: حضرت ابی بن کعب (صحابی) (نزول وحی کے اعتبار سے آخری وحی کے کاتب بھی یہی ہیں۔)

    علوم القرآن کی تعداد: 70450 علوم و فنون ہیں (امام جلال الدین سیوطی)

    مکی سورتیں: 65

    مدنی سورتیں: 18

    مکی و مدنی (مشترکہ) سورتیں: 31

    سجدہ ہائے تلاوت: 14 (متفق علیہ) 1 مختلف فیہ

    حروف مقطعات والی سورتیں: 29 (14حروف تہجی استعمال ہوئے ہیں)

    سب سے بڑی سورۃ: البقرہ

    سب سے چھوٹی سورہ: الکوثر

    سب سے بڑی آیت: (آیۃ المدانیۃ یا آیت دین)

    سب سے چھوٹی آیت: مدھٰامَّتٰن

    سب سے پہلی وحی: 17 رمضان المبارک یکم نبوی اگست 610ء (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ ۔)

    سب سے آخری وحی: 3 ربیع الاوّل 11ھ۔

    الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلاَمَ دِينًا

    کاتبانِ وحی: کم وبیش 40 صحابہ کرام

    مراحل انزال: لیلۃ القدر میں بیت العزۃ میں یکبارگی اتارا گیا۔

    زمانہ فترت 6 ماہ کا عرصہ جس میں وحی کا سلسلہ بند رہا۔

    نمبرشمار اقسام آیاتِ قرآن تعداد
    1 آیاتِ وعد 1000
    2 آیاتِ وعید 1000
    3 آیاتِ نہی 1000
    4 آیاتِ اوامر 1000
    5 آیاتِ امثال 1000
    6 آیاتِ قصص 1000
    7 آیاتِ تحلیل 250
    8 آیاتِ تحریم 250
    9 آیاتِ تسبیح 100
    10 آیاتِ متفرقہ 66

    پہلی وحی: اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
    آخری وحی: الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلاَمَ دِينًا

    مقام پہلی وحی: غار حرا

    مقام آخری وحی: میدان عرفات برموقع خطبہ جمعۃ الوداع

    عرصہ ءِ نزولِ قرآن: 22سال 2ماہ چند دن (کم و بیش 23سال)

    مضامین: علم الاحکام، علم المخاصمۃ، علم تذکیر بالا۔۔، علم تذکیر بالموت وما بعدہ

    لفظ قرآن: پورے قرآن میں لفظ قرآن 68 مرتبہ آیا ہے۔

    سورتوں کے القاب:

    سورۃ البقرہ: سنام القرآن (قرآن کی کوہان) فسطاط القرآن (قرآن کا خیمہ)

    سورۃ یٰسین: قلب القرآن (قرآن کا دل)

    سورۃ الرحمن: عروس القرآن (قرآن کی دلہن)

    انبیاء کے نام پر سورتیں:

    یونس، ھود، یوسف، ابراہیم، نوح، محمد

    شخصیات کے نام پر سورتیں:

    مریم، لقمان، لہب

    طبقات کے نام پر سورتیں:

    النساء، الشعراء، الجن، الانبیاء، المؤمنون، المنافقون

    اقوام کے نام پر:

    اٰل عمران، بنی اسرائیل، قریش


    حشرات اور جانوروں کے نام پر:

    النحل، النمل، العنکبوت، الفیل، البقرۃ، الانعام

    جگہ اور ملک کے نام پر:

    الحجر، الکھف، الروم، السباء، احقاف، الحجرات، الطور، البلد

    فلکیات کے نام پر:

    الرعد، النور، الدخان، النجم، القمر، الطارق، الشمس، البروج

    اشیاء کے نام پر:

    المائدہ، الانفال، الحدید، القلم، المعارج، التِّین، الماعوں

    اوقات کے نام پر:

    الدھر، الفجر، الیل، الضُّحیٰ، العصر

    عبادت کے نام پر:

    سورۃ الحج

    ایام کے نام پر:

    سورۃ الجمعۃ


    اسمائے قرآن:

    القرآن، الفرقان، التنزیل، الذکر، الکتاب، الشفاء، الرحمۃ، ھدی، الحق، نورالمبین، الموعظہ، الحکمۃ، البلاغ، القول الفصل، حبل اللہ، احسن الحدیث، العروۃ الوثقیٰ، عبرہ، البرھان، صراط مستقیم، المیزان، القرآن الحکیم، القرآن الکریم، قرآن مجید، البیان، خیر، مصحف وغیرہ
     
  5. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت اچھا سلسلہ ہے یہ قرآن مجید کے بارے میں معلومات کی فراہمی کا۔ ایک چیز جو میں نے نوٹ کی کہ آپ نے قرآن مجید میں موجود آیات کی تعداد 6666 کی بجائے 6236 بتائی جو کہ درست ہے۔ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے سنی سنائی تعداد لکھنے کی بجائے اصل تعداد لکھی۔ اللہ آپ کو مزید تحقیق کی توفیق سے نوازے۔ آمین
     
  6. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    معلومات سے نوازنے کا شکریہ
     
  7. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    یہ بہت اچھا کیا آپ نے اللہ آپ کے ذوق میں اضافہ فرمائے
     
  8. خرم شہزاد
    آف لائن

    خرم شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 دسمبر 2006
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام علیکم
    میں آج پہلی دفعہ کسی بھی فورم پر اس طرح سے شرکت کررہا ہوں، اس میں کوئی شک نہیں‌کہ اس طرح کی معلومات بحیثیت مسلمان ہم سب کے پاس ہونی چاہئیے۔ اللہ تعالٰی آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے (امین)
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اتفاق کی بات ہے مجھے یہ لڑی پہلی دفعہ دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے اور بلاشبہ بہت معلوماتی لڑی ہے۔ عبدالجبار بھائی ۔ پیا جی سب نے بہت محنت سے قرانی معلومات ارسال کی ہیں۔

    صرف ایک فرق جو میں نے نوٹ کیا ہے۔ براہِ کرم جس ساتھی کے علم میں ہو وہ درستگی کر دے۔ وہ یہ کہ

    عبدالجبار بھائی نے قرآنِ مجید میں کل زبریں 53،223 لکھی ہیں

    جبکہ پیا جی نے 53،243 زبریں لکھی ہیں

    صحیح تعداد کیا ہے ؟؟؟
     
  10. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    پروفیسر ڈاکٹر علامہ بھولے بھالو صاحب آپ خود بھی کوشش کرکے دیکھیں تاکہ عوام کے علم میں اضافہ ہو
     
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    میں‌نے یہ معلومات کسی اخبار سے لیں تھیں، سو ممکن ہے کوئی فرق ہو۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار بھائی آپ کا شکریہ

    اور نادیہ جی حصولِ علم کی ترغیب دینے پر آپکا بھی شکریہ
     
  13. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں