1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بلندی سے اتارے جا چکے ہیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 اپریل 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    بلندی سے اتارے جا چکے ہیں
    زمیں پر لا کے مارے جا چکے ہیں

    دکھائے بیچ دریا کون رستہ
    فلک خالی ہے تارے جا چکے ہیں

    معانی کیا رہے خودداریوں کے
    کہ دامن تو پسارے جا چکے ہیں

    یہ پورا سچ ہے تم مانو نہ مانو
    کہ اچھے دن تمہارے جا چکے ہیں

    بھنک تک بھی نہ پہنچی اس کی ہم تک
    ہمارے دن گزارے جا چکے ہیں

    اب اس اندھے کنوئیں کو بند کر دو
    کئی بچے ہمارے جا چکے ہیں
    ظفر گورکھپوری

     

اس صفحے کو مشتہر کریں