1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

Discussion in 'گپ شپ' started by انس علی, Sep 9, 2012.

  1. انس علی
    Offline

    انس علی ممبر

    بلا تحقیق مذہبی
    SMS
    آگے فارورڈ نہ کریں

    [​IMG]

    [​IMG]
     
    سعدیہ and ملک بلال like this.
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

    بہت شکریہ میں آپ سے متفق ہوں
     
  3. بےلگام
    Offline

    بےلگام ممبر

    جواب: بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

    بہت شکریہ جناب کا
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

    بےلگام بھائی اسکا مطلب یہ بھی ہے کہ پورا لمبا دینی مضمون بھی بنا تحقیق نہیں‌ پوسٹ کرنا۔:sad0126:
     
    ملک بلال likes this.
  5. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

    درست کہا -
     
  6. سین
    Offline

    سین ممبر

    جواب: بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

    درست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  7. اویس جمال لون
    Offline

    اویس جمال لون ممبر

    جواب: بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

    سمجھ نہیں ائی مجھے ایک طرف کہتے ہو کہ میسیج فارورڈ نہ کرو اور اس میسیج کو فارورڈ کرو
     
  8. انس علی
    Offline

    انس علی ممبر

    جواب: بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

    پیارے بھائی آپ ذرا بغوراس پیغام کوپڑھیں۔اس میں تو
    صرف نیکی کی دعوت دی گئی ہے کہ بغیر تحقیق کے میسج نہ بھیجا
    کریں جب تک کہ اسے کنفرم نہ کرلیں۔مطلقاً میسج فارورڈکرنا
    منع نہیں ۔لیکن اگرکوئی دینی بات کوئی آپ کوسینڈکرے
    تواس کے بارے میں یہ احتیاط ضرورفرمائیں کہ پہلے کسی مستندسنی عالم سے
    تصدیق کروالیں۔اوراگروہ دینی میسج شرعی لحاظ سے درست ہوتو
    بےشک اب جسے چاہیں ثواب کی نیت سے آپ سینڈکریں۔
    کیونکہ ثواب کی نیت سے بھی کسی کو میسج بھیجنا اچھی بات ہے۔
    یہ میسج تو ہمارے معاشرے کی ایک خامی کی طرف ہماری توجہ
    دلا رہا ہے بس۔
    لھذا اسے ضرور آگے پہچائیں۔
    کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
     
    ملک بلال likes this.
  9. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

    ایک بات کا اور اضافہ کروں کہ بعض میسجز اس طرح کے آتے ہیں کہ فلاں شخص نے ایک ایسا خواب دیکھا ہے - - - - - - -اور دس لوگوں کو فارورڈ کرین صبح اچھی خبر سننے کوملے گی ، اس میسج پر تو مجھے سخت غصہ آتا ہے
     
  10. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جواب: بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

    بہت شکریہ-------
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

    السلام علیکم۔
    ہمارے بھائی نے اہم نکتے کی نشاندہی کی ہے۔
    میرا ذاتی خیال ہے کہ ہر اسلامی پیغام قرآن و حدیث کے مکمل حوالہ کے ساتھ ہونا چاہیے۔ اگر تو ایسا پیغام مل جائے جس کے نیچے قرآن و حدیث کا براہ راست مکمل حوالہ ہو تو وہ یقینا قابل یقین ہوجاتا ہے۔
    لیکن ہمارے ہاں روایت چل نکلی ہے کہ بہت سے اقوال زریں مختلف صحابہ، آئمہ ، اولیائے کرام سے منسوب کرکے بنا کسی حوالہ کے نہ صرف نیٹ پر اپلوڈ کردیے جاتے ہیں بلکہ نیچے دھمکی نما انداز میں آگے فارورڈ کرنے کی ترغیب بھی دے دی جاتی ہے ۔ حالانکہ ایسے دوست احباب دھمکی نما ترغیب دیتے وقت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان عالیشان بھول جاتے ہیں کہ کَفٰی بِالْمَرْءِ کَذِبًا اَنْ يُحَدِّثَ بِکُلِّ مَا سَمِعَ.
    آدمی کے جھوٹے ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات کو بنا تحقیق آگے بیان کردے۔ (بحوالہ صحيح مسلم، كتاب الايمان، 1: 10، رقم: 5)
    ہم پر اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و اتباع لازم ہے نہ کہ کسی ایسے شخص کی جسے نہ ہم جانتے ہیں اور نہ اسکی بےحوالہ بات کو۔

    والسلام علیکم
     
  12. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: بلا تحقیق مذہبیsms فارورڈ نہ کریں

    اور ہر اسلامی ماہ کی خوشخبری کو حدیث مبارک سے موسوم کرکے بھی جنت کی خو ش خبری سنائی جاتی ہے
     
  13. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    اس طرح کی لڑیاں رک کیوں جاتی ہیں
     
  14. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    صد فی صد متفق
     
  15. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    میں نے جواب مانگا ہے اتفاق رائے نہیں
     
  16. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    میں آپ سب سے متفق ہوں ، مگر ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جناب انس علی بھائی نے لڑی کے آغاز میں اپنے پیغام کے ساتھ سُنی عالم والی جو شرط لگا دی ہے بہت ممکن ہے اُس پر دوسرے دوست اعتراض کریں یا کم از کم اس بات کو مناسب نہ سمجھیں ، ہر پیغام جو اپ تک پہنچا ہو خواہ وہ دینی ہو یا عام معاشرتی اُسے بغیر تحقیق کے آگے بڑھانا مناسب نہیں ۔
    آقا صلاۃ السلام ( میرے ماں باپ آپ پر قربان ) کی ایک حدیث کا مفہوم ہے ( اللہ کمی بیشی معاف فرمائے ) کہ آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ بغیر کسی تحقیق کے کوئی بات اگے بڑھا دے ۔
    اس لیے کسی امیر اہلسنت کے قول کے بجائے اس حدیث مبارکہ کو مدنظر رکھیں تو بات زیادہ واضع ہو جاتی ہے ۔
     
  17. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    بہت اچھی بات کی ہے
     
  18. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    بہت اچھی بات کی ہے
     
  19. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    میرے خیال میں ایس ایم ایس کے علاوہ دیگر ای میل بھی بغیر سوچے سمجھے فارورڈ نہیں کرنا چاہیں۔
    کیونکہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جھوٹ کا پرچار اس شدت سے کیا جائے کہ لوگ اسے سچ سمجھنے لگ جائیں۔
     
  20. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    درست بات ہے
     
  21. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    کچھ لوگ عقل سے نہیں پیکج کے مطابق سوچتے ہیں
     
  22. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    آپ کا مطلب ہے کہ مفاد دیکھتے ہیں
     
  23. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    ان کا مطلب ہے ماحول کے مطابق!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غالبا
     
  24. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جی شکریہ
     
  25. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    پیکج بولے تو ! موبائل پر میسیج بنڈل جیسا کوئی پیکیج ، بولے تو کم خرچ بالا نشین
     
  26. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    کم خرچ بالا نشین ہی بہتر ہے
     
  27. سعدیہ
    Offline

    سعدیہ ناظم Staff Member

    پیکجوں نے تو خاص طور پر نوجوان نسل کی مت ماری ہے
     
  28. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

  29. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    بلکل ایسا ہی ہے رات کو گاؤں میں کہیں نکلیں تو ہر نکڑ پر ایک بندہ کان کو فون لگا کر کھڑا ہوتا ہے
     
  30. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    یہاں پر فون جیب میں اورکان پر ہیڈ فون ہوتا ہے اور چلتے پھرتے کام کرتے ڈرائیونگ کرتے منہ ہلاتے رہتے ہیں ۔ڈرائیونگ کرتے وقت ہاتھ میں فون رکھنا جرم ہے جس کا حل ٹیکنالوجی نے نکال لیا
    ہے کہ نئی کاروں میں بلیو ٹوتھ لگے ہیں جس کی وجہ سے فون کار کے اسپیکر سے سنا جا سکتا ہے۔اور مزے سے کار چلاتے ہوئے فون پر
    باتیں بھی کریں
     

Share This Page