1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے آزادی مارچ کی مکمل سپورٹ کا اعلان کردیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بلاول بھٹو زرداری نے آزادی مارچ کی مکمل سپورٹ کا اعلان کردیا
    [​IMG]
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف احتجاج کا مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ کا استقبال بھی کریں گے۔
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے گلہ بھی کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا احتجاج کہاں کہاں ہوگا؟ ہمیں ابھی تک نہیں بتایا گیا تاہم جے یو آئی کی مکمل سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ سندھ حکومت بھی پورا تعاون کرے گی۔

    کور کمیٹی اجلاس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور نالائق حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا، اس حکومت میں عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میری عوامی رابطہ مہم جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے حوالے سے کراچی میں جلسہ ہوگا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں