1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  1. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی نے نوح ( علیہ السلام ) کو حکم دیا اے نوح تیری قوم کا ایک آدمی فوت ہو گیا ہے جس کا جنازہ اور تدفین نہیں ہوئی میرے اور اپنے چاہنے والوں سے کہہ دو جو بھی اس کا جنازہ و تدفین کرے گا ہر ایک کو بغیر حساب کے جنت میں داخل کروں گا اور ستر ستر حور دوں گا میرا تیرے ساتھ وعدہ ہے – نوح ( علیہ السلام ) نے سب کو اللہ تعالی کا پیغام پہنچایا ہر کوئی تلاش میں لگ گیا دیکھا ایک جگہ ایک آدمی پڑا ہے جب اس کا چہرہ دیکھا تو سب کے سب ناراض ہو کر چل دیے کہنے لگے اے نوح آپ کو ہم نے اللہ تعالی کا نبی مانا آپ پر بھروسہ کیا ہمارے ساتھ آپ نے اس قدر مذاق کیا یہ آدمی کے لیے جس نے دو سو سال ظلم کی انتہا کر دی جو آپ پر ایمان لاتا اس کو مار مار کر علاقہ سے نکال دیتا بڑی بے دردی سے قتل کر دیتا کسی کو آپ کی طرف چلتے دیکھتا تو اسے بھی قتل کر دیتا اس ظالم کے لیے آپ نے ہمیں آدھی رات کو بلایا نوح ( علیہ السلام ) خاموش ہیں کوئی جواب نہیں اس ظالم انسان کو خود بھی جانتے ہیں – آخر کار نوح ( علیہ السلام ) نے سجدہ ریز ہو کر رب العالمین سے التجاء کی مالک کائنات تیرا حکم بجا لانے کے لیے سب کو لے کر آیا ہوں اس انسان پر تیرا اس قدر انعام و رحمت میری کچھ رہنمائی فرما دے اللہ تعالی نے فرمایا اے نوح اس بندے نے دو سو سال میری نافرمانی کی ظلم کے پہاڑ توڑ دیے – مگر آج اس جگہ مرنے سے ایک منٹ پہلے یہ آ کر کھڑا ہوا اس نے اوپر کی طرف دیکھا اور کہا کہ کوئی تو ایک ہے مجھے بنانے والا جسے میں نہیں جانتا میں نے پوری زندگی تیری نافرمانی کی ظلم کی انتہاء کر دی مگر زندگی میں آج پہلی مرتبہ تجھ سے مانگنے آیا ہوں میں نے کبھی ہاتھ نہیں اٹھاۓ مجھے معاف کر دے اگر تجھ سے کوئی پوچھنے والا ہے کہ اتنے بڑے ظالم کو کیوں معاف کیا تو پھر چھوڑ دے اگر تیری طاقت اتنی بڑی ہے جس سے کوئی پوچھنے والا نہیں تو مجھے معاف فرما دے - اے نوح جب میں نے اس کے دل کی طرف دیکھا تو وہ آئینہ سے زیادہ صاف و شفاف تھا تو میں نے اس کو بخش دیا اور میری رحمت نے چاہا کہ جو بھی اس کا جنازہ و تدفین کرے گا ان کے لیے میرا یہ انعام ہے کہ ان کو بغیر حساب جنت میں داخل کرونگا اور ہر ایک کو ستر ستر حور دونگا -
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
     
    عبدالرحمن حاجی خانی زمان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں