1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بشیر بدر کا کلام

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏20 دسمبر 2009۔

  1. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    خوشی جی بہت پیاری غزل تھی ۔ بہت اچھا لگا سن کر ۔ شئیر کرنے کے لیئے شکریہ
     
  2. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    سو خلوص باتوں میں ، سب کرم خیالوں میں
    بس ذرا وفا کم ہے ، تیرے شہر والوں‌ میں

    پہلی بار نظروں نے ، چاند بولتے دیکھا
    ہم جواب کیا دیتے ، کھو گئے سوالوں میں

    رات تیری یادوں نے ، دل کو اس طرح چھیڑا
    جیسے کوئی چُٹکی لے ، نرم نرم گالوں میں

    رات اُسکی آنکھوں میں صبح تلک رہے ہم بھی
    جس طرح رہے شبنم ، پھول کے پیالوں میں

    میری آنکھ کے تارے ، بشیر اب نہ دیکھ پاؤ گے
    رات کے مُسافر تھے ، کھو گئے اُجالوں میں
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    رات تیری یادوں نے ، دل کو اس طرح چھیڑا
    جیسے کوئی چُٹکی لے ، نرم نرم گالوں میں

    رات اُسکی آنکھوں میں صبح تلک رہے ہم بھی
    جس طرح رہے شبنم ، پھول کے پیالوں میں

    واہ بہت خوب شاعری ہے :87: :222:
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    واہ خوبصورت کلام ھے یہ کلام کہاں سے نکالا بشیر بدر کا
     
  5. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    جیب سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    ہاتھ تو بندھے تھے پھر کیسے نکالا:143:
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    دوسروں کو ہماری سزائیں نہ دے
    چاندنی رات کو بدعائیں نہ دے

    پھول سے عاشقی کاہنر سیکھ لے
    تتلیاں خود رکیں گی صدائیں نہ دے

    سب گناہوں کا اقرار کرنے لگیں
    اس قدر خوبصورت سزائیں نہ دے

    میں درختوں کی صف کا بھکاری نہیں
    بے وفا موسموں کی قبائیں نہ دے

    موتیوں کو چھپا سیپیوں کی طرح
    بے وفاؤں کو اپنی وفائیں نہ دے

    میں بکھر جاؤں گاآنسوؤں کی طرح
    اس قدر پیار سے بددعائیں نہ دے
     
  8. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    میں بکھر جاؤں گاآنسوؤں کی طرح
    اس قدر پیار سے بددعائیں نہ دے

    بہت خوب جی واہ :86:
     
  9. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    میرا معصوم چہرہ اس لیئے بھی سرد رہتا ہے
    مجھے اپنے علاوہ بھی ، کسی کا درد رہتا ہے


    تمہارے دم قدم سے تھی ، یہ سب موسم کی رنگینی
    تمہارے بعد سارا سال ، موسم سرد رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    تمہارے بعد باقی اور تو سب ٹھیک ہے لیکن !
    جہاں دل تھا کھبی پہلے ، وہاں اب درد رہتا ہے
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    خوبصورت کلام ھے شئیرنگ کا شکریہ
     
  11. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    تمہارے بعد باقی اور تو سب ٹھیک ہے لیکن !
    جہاں دل تھا کھبی پہلے ، وہاں اب درد رہتا ہے

    جمیل بھائی بہت خوب :a191: :a165: :dilphool:
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    ابھی اس طرف نہ نگاہ کر میں‌غزل کی پلکیں سنوار لوں
    مرا لفظ لفظ ہو آئینہ تجھے آئینے میں اتار لوں

    میں تمام دن کا تھکا ہوا تو تمام شب کا جگا ہوا
    ذرا ٹھہر جا اسی موڑ پر ترے ساتھ شام گزار لوں

    اگر‌آسماں کی نمائشوں میں مجھے بھی اذن قیام ہو
    تو میں موتیوں کی دکان سے تری بالیاں ترے ہار لوں

    کہیں اوربانٹ دے شہرتیں کہیں اور بخش دے عزتیں
    مرے پاس ھے مرا آئینہ میں کبھی نہ گرد و غبار لوں

    کئی اجنبی تری راہ میں مرے پاس سے یوں گزر گئے
    جنہیں دیکھ کر یہ تڑپ ہوئی ترا نام لے کے پکار لوں
     
  13. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    اگر‌آسماں کی نمائشوں میں مجھے بھی اذن قیام ہو
    تو میں موتیوں کی دکان سے تری بالیاں ترے ہار لوں

    کئی اجنبی تری راہ میں مرے پاس سے یوں گزر گئے
    جنہیں دیکھ کر یہ تڑپ ہوئی ترا نام لے کے پکار لوں

    بہت خوب زبردست :222:
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    پھول برسے کہیں شبنم کہیں گوہر برسے
    اور اس دل کی طرف برسے تو پتھر برسے

    بارشیں چھت پہ کھلی جگہوں پہ ہوتی ھیں مگر
    غم وہ ساون ھے جو ان کمروں‌کے اندر برسے

    کون کہتا ھے کہ رنگوں کے فرشتے اتریں
    کچھ بھی برسے مگر اب تو گھر گھر برسے

    ہم سے مجبور کا غصہ بھی عجب بادل ھے
    اپنے ہی دل سے اٹھے اپنے ہی دل پر برسے
     
  15. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    کون کہتا ھے کہ رنگوں کے فرشتے اتریں
    کچھ بھی برسے مگر اس تو گھر گھر برسے

    بہت خوب زبردست :a180: :222:
     
  16. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    اچھی شاعری ارسال کی:a191:
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بہت شکریہ نادیہ اور حسن
     
  18. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    اچھی کلیکشن ہے فرصت سے پڑھوں گا۔
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    لہروں میں ڈوبتے رھے دریا نہیں ملا
    اس سے بچھڑ کے پھر کوئی ویسا نہیں ملا

    وہ بھی بہت اکیلا ھے شاید مری طرح
    اس کو بھی کوئی چاہنے والا نہیں ملا

    ساحل پہ کتنے لوگ مرے ساتھ ساتھ تھے
    طوفاں کی زد میں‌آیا تو تنکا نہیں ملا

    دو چار دن تو کتنے سکوں سے گزر گئے
    سب خریت رہی کوئی اپنا نہیں ملا
     
  20. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    خوشی آپی ۔ کیا حال ہے ؟
    آپ کی اعلی ذوقی کی میں ہمیشہ ہی معترف رہی ہوں۔ یہ غزل بھی بہت اچھی لگی ہے۔ آپ کے دم سے یہاں کتنی رونقیں ہیں۔
     
  21. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    وہ بھی بہت اکیلا ھے شاید مری طرح
    اس کو بھی کوئی چاہنے والا نہیں ملا

    ساحل پہ کتنے لوگ مرے ساتھ ساتھ تھے
    طوفاں کی زد میں‌آیا تو تنکا نہیں ملا

    خوشی جی بہت زبردست :101: :dilphool: شاندار لاجواب شاعری ہے :222:
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بہت شکریہ نور جی آپ کا ذوق بھی بلا شبہ اعلی ھے جو پسند کرتی ھیں

    میرے دم سے رونقیں اچھا مجھے تو علم ہی نہیں تھا میں تو خود کم کم آرہی تھی آج سے پہلے تک :)


    آپ شاید یہ کہنا چاہ رہی ھیں کہ میرے نہ آ نے سے رونقیں ھیں



    حسن جی آپ کا بھی شکریہ پسندیدگی کے لیے بڑی نوازش
     
  23. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    خوشی آپی اچھی شاعری پوسٹ کی
     
  24. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    واہ واہ خوشی جی عمدہ کلام شئیر کیا
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بہت خوب انتخاب ِکلام ہے۔
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    سب کا بہت شکریہ ،،،،،،،،،
     
  27. معصوم
    آف لائن

    معصوم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2010
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    بشیر بدر کے اچھے کلام ارسال کیئے ہیں شکریہ:a191:
     
  28. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بشیر بدر کا کلام

    اتنی معصومیت سے پسندیدگی کا اظہار کرنے پہ بہت شکریہ بڑی نوازش
     

اس صفحے کو مشتہر کریں